ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

متعدد عوامی وفود وزیر اعلیٰ سے ملاقی ‘ درپیش مسائل سے آگاہ کیا

عمر نے دُور دراز علاقوں میں مساوی ترقی کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم پر زور دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-23
in اہم ترین
A A
متعدد عوامی وفود وزیر اعلیٰ سے ملاقی ‘ درپیش مسائل سے آگاہ کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

جموں //
وزیر اعلیٰ ‘عمر عبداللہ نے آج سول سیکرٹریٹ جموں میں متعددوفود سے ملاقات کی اور اُن کے مسائل ، مطالبات اور شکایات کو فوری ازالے کیلئے بغور سُنا۔
چیئر مین ضلع ترقیاتی کونسل کشتواڑ پوجا ٹھاکر کی قیادت میں ایک وفد نے ترقی اور روزگار کے مسائل وزیر اعلیٰ کو گوش گزار کئے۔
وفد نے ضلع کشتواڑ کے دُور درازاور دور افتادہ پڈر، دچھن ، اتھولی ، ناگسینی علاقوںکی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو مطالبات کی یادداشت پیش کی جس میں ضلع کشتواڑ کے اِن دُور دراز علاقوں کو درپیش اہم مسائل کو اُجاگر کیا گیا۔
وفد نے اَساتذہ، ڈاکٹروں اور پیرا میڈکس کی شدید کمی کو دور کرنے کیلئے سکولوں اور صحت اِداروں کو اَپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ جاری اور آئندہ بجلی منصوبوں میں مقامی اَفراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
وفد نے بہتر سڑکوں، پینے کے پانی کی قابل اَعتماد سہولیات اور دُور دراز علاقوں میں بینکنگ خدمات کے قیام سمیت بہتر عوامی بنیادی ڈھانچے کی ضرورت پر بھی توجہ مبذول کی۔
وزیراعلیٰ نے وفود کو بغور سنا اور یقین دِلایا کہ تمام جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور پسماندہ طبقوںکی ترقی کیلئے دُور دراز علاقوں میں مساوی ترقی کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم پر زور دیا۔
ایک علیحدہ میٹنگ میں سابق ممبران قانون ساز اسمبلی جموں کشمیرپر مشتمل ایک وفد نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور اَپنے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
وفد نے پنشن کے فوائد میں اِضافے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آخری نظر ثانی ایک دہائی قبل ہوئی تھی۔اِس کے علاوہ اُنہوں نے میڈیکل الائونس میں اِضافے کی درخواست کی۔
اُنہوں نے سابق ممبران اسمبلی کو قانون ساز اسمبلی اور سکریٹریٹ کے احاطے میں آسانی اور بغیر کسی رُکاوٹ کے داخلے کی ہدایت دینے اور ان کی رَسائی کو آسان بنانے کیلئے ایک آسان طریقۂ کار وضع کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ سے مداخلت کی بھی درخواست کی ۔
وزیر اعلی عمر عبداللہ نے وفد کو یقین دِلایا کہ اُن کے مسائل کو فوری طور پر اُٹھایا جائے گا۔
وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کہا کہ اُن کی حکومت عوامی خدمات میں ان کی شراکت کو تسلیم کرتی ہے اور یقین دِلایا کہ ان کے داخلے کو بغیر کسی مشکل کے آسان بنانے کیلئے ایک میکانزم تیار کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں چناردرختوں کے تحفظ کیلئے جیو ٹیگنگ کا آغاز‘دنیا کا تیسرا بڑا درخت کشمیر میں ہے

Next Post

پراسرار بیماری: چار نئے کیس‘داخل ہسپتال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post

پراسرار بیماری: چار نئے کیس‘داخل ہسپتال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.