ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ سے 27 افراد کی موت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-18
in عالمی خبریں
A A
منجکوٹ علاقے میں آتشزدگی، قریب ڈیڑھ درجن مویشی ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

لاس اینجلس//
امریکہ میں جنوبی کیلیفورنیا کے لاس اینجلس میں ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے دوران جنگل میں لگی زبردست آگ میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور 12,300سے زیادہ انفرااسٹرکچر تباہ ہو گئے ہیں۔
مقامی افسران نے جمعرات کو اس کی تصدیق کی۔ لاس اینجلس میں دو بڑی جنگل کی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز نے علاقے میں ہوائیں ہلکی ہوجانے سے جمعرات کو بھی کوششیں جاری رکھی۔
پالیسیڈس آگ لاس اینجلس کے علاقے میں سب سے بڑی فعال جنگل کی آگ میں سے ایک ہے، جس نے اب تک 23,713ایکڑ رقبہ کو جھلسا دیا ہے۔ 7 جنوری کو لگنے والی آگ پر 22 فیصد قابو پا لیا گیا ہے۔ یہ ایک دن پہلے 17 فیصد تھا۔
کیلی فورنیا ڈپارٹمنٹ آف فاریسٹری اینڈ فائر پروٹیکشن (کیل فائر) نے جمعرات کو ایک اپ ڈیٹ میں کہا کہ ’’موسم کے حالات موسمی طور پر معمول پر آ گئے ہیں اور توقع ہے کہ آگ اس کے موجودہ دائرہ میں رہے گی جس میں کوئی اور اضافہ متوقع نہیں ہے۔‘‘
کیلیفورنیا کے فاریسٹ اینڈ فائر ڈپارٹمنٹ (کیل فائر) نے کہا کہ عملہ نے فائر لائنز کے قیام اور بہتر بنانا جاری رکھا ہے، گرم مقامات کی تلاش کررہے ہیں اور انہیں بجھا رہے ہیں اور اب بھی جوکھم والے علاقوں میں انفرا اسٹرکر کے نقصان کو محدود کرنے کے لئے روک تھام لائنوں کی تیاری کررہے ہیں ۔
ایک اور بڑی فعال آگ، ایٹن فائر نے الٹاڈینا اور پاساڈینا کے قریب 14,117ایکڑ رقبہ کو جھلسا دیا ہے۔ آگ پر 55 فیصد تک قابو پالیا گیا ہے۔ یہ ایک دن پہلے 45 فیصد تھا۔
کیل فائر کے مطابق، رات بھر پرسکون اور صبح کی ہواؤں نے آگ کی سرگرمیوں کو کم کیا، جس سے فائر فائٹرز کو روک تھام لائنوں کو محفوظ بنانے میں اچھی پیش رفت کرنے کا موقع ملا۔
ایجنسی نے بتایا کہ سانتا انا کی ہواؤں کی واپسی کے ساتھ پیر کو جنوبی کیلیفورنیا کے کچھ حصوں میں آگ کی سنگین صورتحال برقرار رہی۔
یو ایس نیشنل ویدر سروس نے کہا کہ ’’ہمیں اس ہفتے آگ کے موسم کے خدشات میں کچھ نرمی کی توقع ہے۔ موسمی خدمات نے اس ہفتے کے شروع میں ایک غیر معمولی خاص طور پر خطرناک صورتحال کی وارننگ جاری کی تھی۔‘‘
ایجنسی نے کہا کہ ’’اگلا ہفتہ تشویشناک ہے۔ اگرچہ ہمیں یقین ہے کہ ہم پچھلے ہفتے کی تکرار نہیں دیکھیں گے، لیکن خطرناک آگ کے موسم کے پیدا ہونے کا امکان موجود ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

Next Post

جب کوئی ضرورت نہیں ہے تو مرکزی حکومت سے لڑوں کیوں؟:وزیر اعلیٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
ریاستی درجے کی بحالی :وزیر اعلیٰ کی آج وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات متوقع

جب کوئی ضرورت نہیں ہے تو مرکزی حکومت سے لڑوں کیوں؟:وزیر اعلیٰ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.