میلونس//
کیوبا میں فوجی سازوسامان سے بھرے ایک گودام میں دھماکے کے بعد 13 فوجی لا پتہ ہو گئے ہیں۔
کیوبا کی انقلابی مسلح افواج کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ ہولگوئن کے میلونس نامی علاقے کے گودام میں فوجی سامان میں دھماکہ ہوا جس کی وجوہات کا ابھی تک تعین نہیں کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ دھماکے کے بعد 13 فوجی لا پتہ ہ گئے ہیں جبکہ علاقے میں بڑی تعداد میں امدادی ٹیمیں بھیجی گئی ہیں۔
حکام نے اس بات پر زور دیا کہ لاپتہ فوجیوں کے اہل خانہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور مسلح افواج اس واقعے کو حل کرنے کے لئے انتہائی احتیاط برت رہی ہیں۔
ہولگوئن کی صوبائی دفاعی کونسل اور مسلح افواج کی وزارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے تحت جائے وقوعہ کے قریب رہنے والے تقریبا 500 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔