ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 113 رنوں سے ہرایا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-09
in کھیل
A A
نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ ونڈیز نے اپنی شکست کا سلسلہ ختم کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

ہیملٹن// راچن رویندرا (79)، مارک چیپ مین (62) کی شاندار بلے بازی اور گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ نے بدھ کو بارش سے متاثرہ ڈے نائٹ ایک روزہ مقابلے میں سری لنکا کو 113 رنوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔
نیوزی لینڈ کے 255 رنز کے جواب میں بلے بازی کرنے اتری سری لنکا کی شروعات انتہائی خراب رہی اور محض 22 کے اسکور پر اپنے چار وکٹ گنوادئے۔ پتھم نسانکا (ایک)، کوسل مینڈس (2)، اویشکا فرنینڈو (10) اور کپتان چارتھ اسالنکا (4) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے جنیت لیانگے نے کامندو مینڈس کے ساتھ اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ 17ویں اوور میں نیتھن اسمتھ نے جنیت لیانج (22) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ 25ویں اوور میں چامینڈو وکرماسنگھے (17) رن آؤٹ ہوئے۔ وینندو ہسرنگا (ایک)، مہیش تیکشنا (6) اور احسان ملنگا (4) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے کامندو مینڈس نے سب سے زیادہ (64) رنو کی اننگ کھیلی۔ نیوزی لینڈ کے باؤلنگ اٹیک کے سامنے سری لنکا کی پوری ٹیم 30.2 اوورز میں 142 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا کو 79 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے پر ‘پلیئر آف دی میچ’ سے نوازا گیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیم اورورک نے تین اور جیکب ڈفی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ میٹ ہنری، نیتھن اسمتھ اور مچل سینٹنر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل آج یہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بارش کی وجہ سے میچ کو 37-37 اوورز کا کردیا گیا تھا۔ بلے بازی کرنے اتری نیوزی لینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی اوراس نے 31 کے اسکور پر اوپنر ول ینگ (16) کا وکٹ گنوا دیا۔ انہیں اے فرنینڈو نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے مارک چیپ مین نے راچن رویندرا کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 112 رنز جوڑے۔ 20ویں اوور میں مہیش تیکشنا نے مارک چیپ مین 52 گیندوں میں (62) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ 23ویں اوور میں ہسرنگا نے راچن رویندرا 63 گیندوں میں (79) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ ٹام لیتھم (1) رن آؤٹ ہوئے۔ گلین فلپس (22)، کپتان مچل سینٹنر (20) اور ڈیرل مچل (38) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سری لنکن باؤلرز نے آخری اوورز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نچلے آرڈر کے بلے بازوں کو سستے میں آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو بڑا اسکور بنانے سے روک دیا۔ نیوزی لینڈ نے اپنی آخری چار وکٹیں صرف آٹھ رنز جوڑ کر گنوا دیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 37 اوورز میں نو وکٹوں پر 255 رنز بنا سکی۔
سری لنکا کی جانب سے مہیش تیکشنا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ وینندو ہسرنگا کو دو وکٹ ملے۔ احسان ملنگا اور اسیتا فرنینڈو نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چیمپئنز ٹرافی : ’’فخرزمان کی ٹیم میں 100 فیصد واپسی‘‘

Next Post

مائیکل کلارک نے جسپریت بمراہ کو کرکٹ کے تمام فارمیٹس کا بہترین فاسٹ بولر قرار دیدیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
زخمی بمراہ کی جگہ سراج نے لی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خدشہ

مائیکل کلارک نے جسپریت بمراہ کو کرکٹ کے تمام فارمیٹس کا بہترین فاسٹ بولر قرار دیدیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.