جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

طالبان کا خواتین کو ملازمت دینے والی تمام این جی اوز کو بند کرنے کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-01
in عالمی خبریں
A A
افغانستان: طالبان کا لڑکیوں کو ہائی اسکول جانے کی اجازت دینے کا اعلان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایام حج، غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیا گیا

سعودی معیشت خطے میں امریکہ کی سب سے بڑی شراکت دار ہے: شہزادہ محمد بن سلمان

کابل//
طالبان نے مقامی یا غیر ملکی این جی او میں خواتین کو ملازمت پر رکھنے پر پابندی کے فیصلے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔
اس بات کا اعلان افغانستان میں طالبان حکومت کی وزارت اقتصادیات کے سوشل اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کیا گیا۔
وزارت اقتصادیات نے کہا کہ وہ ملکی اور غیر ملکی تنظیموں کے ذریعے کی جانے والی تمام سرگرمیوں کی رجسٹریشن، رابطہ کاری، قیادت اور نگرانی کی ذمہ دار ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت این جی اوز میں خواتین کو ملازمتوں سے روکنے کا حکم دیا تھا لہذا عدم تعاون پر اُس این جی او کی تمام سرگرمیاں منسوخ کر دی جائیں گی اور اُن کا ایکٹیویٹی لائسنس جو وزارت کی طرف سے دیا جاتا ہے، وہ بھی منسوخ کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ دو سال قبل طالبان نے این جی اوز کو افغان خواتین کی ملازمت سے ہٹانے کا کہا تھا اور نئی بھرتیوں پر عائد کی تھیں۔
اُس وقت طالبان حکام نے وجہ یہ بتائی تھی کہ این جی اوز میں ملازمت کرنے والی خواتین شرعی پردہ نہیں کرتیں اور سر نہیں ڈھانپتیں۔
اقوام متحدہ نے طالبان سے ان پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 2 برسوں سے افغانستان میں خواتین کے لیے ملازمتوں کے مواقع پہلے ہی محدود تر ہوچکے ہیں۔
اقوام متحدہ کی ایسوسی ایٹ ترجمان فلورنسیا سوٹو نینو مارٹینز نے کہا کہ طالبان حکومت کا یہ فیصلہ افغانستان میں لوگوں کو جان بچانے والی انسانی امداد فراہم کرنے میں رکاوٹ بنے گا۔
انھوں نے مزید کہ کہ یہ بہت پریشان ہیں کہ ہم ایک ایسے ملک کے بارے میں بات کر رہے ہیں جہاں آدھی آبادی کے حقوق سے انکار کیا جا رہا ہے اور وہ غربت کی زندگی گزار رہے ہیں اور ان میں سے بہت سے انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی کہا تھا کہ افغانستان میں انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والی خواتین کے بڑھتے ہوئے تناسب کو ان کے کام کرنے سے روکا گیا ہے حالانکہ امدادی کام ضروری ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فیفا خواتین دوستانہ میچ میں ہندوستان نے مالدیپ کو 14-0 سے شکست دی

Next Post

ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا دھچکہ۔۔ جنسی ہراسگی کیس میں 50 لاکھ ڈالرز جرمانہ برقرار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
عالمی خبریں

ایام حج، غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیا گیا

2025-05-15
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

سعودی معیشت خطے میں امریکہ کی سب سے بڑی شراکت دار ہے: شہزادہ محمد بن سلمان

2025-05-15
ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ، 18 طلبا سمیت 21 افراد ہلاک
عالمی خبریں

میکسیکو : انتخابی مہم کے دوران فائرنگ۔ میئر امیدوار سمیت 4 افراد قتل

2025-05-15
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

سعودی عرب کی اسرائیل سے تعلقات کی بحالی میری خواہش ہے، صدر ٹرمپ

2025-05-15
ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
عالمی خبریں

لندن کی عدالت نے بلغاریہ کے چھ شہریوں کو روس کے لیے جاسوسی کے جرم میں قید کی سزا سنادی

2025-05-14
عالمی خبریں

اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے: الثانی

2025-05-14
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ نے امریکا میں ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حکم نامے پر دستخط کردیے

2025-05-14
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کی وارننگ

2025-05-14
Next Post
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط

ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا دھچکہ۔۔ جنسی ہراسگی کیس میں 50 لاکھ ڈالرز جرمانہ برقرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.