جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ٹرمپ کو ’خوش کرنے کے لیے‘ کینیڈا کا سرحد اور امیگریشن پابندیاں سخت کرنے کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-19
in عالمی خبریں
A A
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجیں گے:ٹرمپ

’آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل کو تباہ کرنے کا پلیٹ فارم ہوگی‘ 

اوٹاوا//
    کینیڈا کے چار وزرا نے ایک سرحدی سکیورٹی منصوبے کا اعلان کیا ہے، جسے انہوں نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آنے والی انتظامیہ کو خفیہ طور پر پیش کیا تھا۔ اس میں نگرانی، انٹیلی جنس اور ٹیکنالوجی پر زور دیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق منگل کو عوامی تحفظ، خزانہ اور بین الصوبائی امور کے وزیر ڈومینک لی بلانک نے صحافیوں کو بتایا کہ سرحدی سکیورٹی کے بارے میں کینیڈین وزرا کی ٹرمپ کے سرحدی معاملات کے سربراہ ٹام ہومن سے ملاقات ہوئی تھی۔
ڈومینک لی بلانک اور ان کے ساتھی وزرا نے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اور کینیڈین سرحد کی نگرانی ہیلی کاپٹروں، ڈرونز، سرویلنس ٹاورز اور سراغ رساں کتوں کے ذریعے کی جائے گی اور اس کے ساتھ  بین الاقوامی سطح پر منظم جرائم کو نشانہ بنانے کے لیے ایک ’مشترکہ سٹرائیک فورس‘ تیار کی جائے گی۔
وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی مشکلات کی شکار حکومت نے کہا ہے کہ وہ چھ سالوں میں سرحدی تحفظ کے لیے 909 ملین امریکی ڈالر مختص کرے گی۔
کینیڈا کو امریکہ کے ساتھ سرحد کو محفوظ اور سکیورٹی بڑھانے کے لیے دباؤ کا سامنا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو کو دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے تارکین وطن کی نقل مکانی اور منشیات کی سمگلنگ کو نہیں روکا تو ان پر 25 فیصد ٹیکس عائد کر دیا جائے گا۔
امریکی حکام نے اکتوبر میں ختم ہونے والے 12 ماہ کے دوران امریکی اور کینیڈین سرحد کے قریب سے 23 ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں دو گنا تھا۔ لیکن یہ تعداد امریکی اور میکسیکو کی سرحد کے قریب سے پکڑے گئے 15 لاکھ افراد کے مقابلے میں ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔
کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ چار برسوں کے دوران سرحد پر مزید کیمرے اور سینسرز لگا دیے ہیں۔
ماہرین نے روئٹرز کو بتایا کہ امریکہ اور کینیڈا کی سرحد پر بڑھتی ہوئی توجہ زیادہ تاثر کے بارے میں ہے، اور روک تھام کا زیادہ موثر طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ لوگوں کو کینیڈا آنے سے پہلے ہی روک دیا جائے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنوبی کورین صدر نے بغاوت کے الزامات مسترد کر دیے

Next Post

حزب اللہ کے خاتمے کا سوچنے والا اسرائیل خود مٹ جائے گا: آیت اللہ خامنہ ای

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجیں گے:ٹرمپ

2025-07-09
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
عالمی خبریں

’آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل کو تباہ کرنے کا پلیٹ فارم ہوگی‘ 

2025-07-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ٹیکساس میں طوفانی بارشیں اور سیلاب ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی

2025-07-09
عالمی خبریں

ٹیکساس میں ہولناک سیلاب؛ 82افراد ہلاک

2025-07-08
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے برکس کو دھمکی دے دی

2025-07-08
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
عالمی خبریں

نائیجیریا میں سڑک حادثہ 21 افراد ہلاک

2025-07-08
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

2025-07-05
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

2025-07-05
Next Post
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ

حزب اللہ کے خاتمے کا سوچنے والا اسرائیل خود مٹ جائے گا: آیت اللہ خامنہ ای

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.