جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیتن یاہو غزہ پر معاہدے کیلئے تیار ہیں: امریکہ

امید ہے شام میں بفر زون پر اسرائیل کا قبضہ عارضی ہو گا: جیک سلیوان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-14
in عالمی خبریں
A A
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایام حج، غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیا گیا

سعودی معیشت خطے میں امریکہ کی سب سے بڑی شراکت دار ہے: شہزادہ محمد بن سلمان

واشنگٹن//
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے جمعرات کو اس امید کا اظہار کیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو غزہ پر ایک معاہدے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا لبنان میں جنگ بندی کے بعد مذاکرات میں حماس کی پوزیشن بدل گئی ہے۔ جیک سلیوان نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ جلد ہو سکتا ہے کیونکہ اسرائیل نے اشارہ دیا ہے کہ وہ تیار ہے۔ حماس کی جانب سے ہم کارروائی دیکھ رہے ہیں۔
یروشلم میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد سلیوان نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا لیکن مجھے یقین ہے کہ اگر دونوں طرف سیاسی مرضی ہو تو ایسا ہو سکتا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے حماس کے رہنماؤں کے قتل سے جنگ بندی مذاکرات کو درست راستے پر ڈالنے میں مدد ملی۔ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ابھی میز پر ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ حاصل ہو جائے گا اور نیتن یاہو اس کے لیے تیار ہیں۔
شام کی صورت حال کے بارے میں بات کرتے ہوءے سلیوان نے توقع ظاہر کی کہ شام میں بفر زون پر اسرائیل کا قبضہ عارضی ہو گا۔ انہوں نے کہا شام کی صورت حال بہت سے خطرات کا باعث ہے، ان خطرات میں ملک کی تقسیم کا امکان بھی شامل ہے۔ جیک سلیوان نے شام میں اسد حکومت کے خاتمے کے موقع سے فائدہ اٹھانے اور ایران پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت پر زور دیا۔
دریں اثنا شام میں نئے حکام نے جمعرات کو بشار الاسد کے خاتمے کے چار دن بعد ایک "قانون کی ریاست” قائم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ دوسری طرف جی سیون نے ملک میں جامع اور غیر فرقہ وارانہ حکومت کی حمایت کے لیے اپنی تیاری کا اظہار کیا ہے۔
شام کی عبوری حکومت میں سیاسی امور کے محکمے کے ترجمان عبیدہ ارناؤوط نے جمعرات کو اعلان کیا کہ بشار الاسد خاندان کی نصف صدی سے زیادہ کی حکمرانی کے بعد شام میں نئے حکام "قانون کی ریاست” قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ عبوری دور کے دوران آئین اور پارلیمنٹ کو منجمد کر دیا جائے گا جس میں تین ماہ تک توسیع ہو گی۔ آئین پر غور کرنے اور ترامیم کرنے کے لیے ایک قانونی اور انسانی حقوق کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ انہوں نے اداروں، دستاویزات اور شواہد کی حفاظت سے متعلق ترجیحات کی طرف بھی اشارہ کیا۔ شام پر 50 سال سے زیادہ عرصے تک حکومت کرنے والی بعث پارٹی نے بدھ گیارہ دسمبر کو کو اپنی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
11 روزہ حملے کے اختتام پر "ھیئہ تحریر الشام” کی قیادت میں مسلح دھڑوں کے اتحاد نے اتوار 8 دسمبر کو صدر بشار الاسد کا تختہ الٹ دیا ۔ بشار الاسد روس فرار ہو گئے ہیں۔ اگرچہ بہت سے ممالک اور تنظیمیں شام میں اقلیتوں کے ساتھ نئی اتھارٹی کے برتاؤ کے بارے میں فکر مند ہیں تاہم نئی حکومت انہیں اقلیتوں سے مساوی سلوک کی یقین دلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ واضح رہے 2016 میں ھیئہ تحریر الشام نے القاعدہ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا لیکن یہ اب بھی بہت سے مغربی ممالک، خاص طور پر امریکہ کے ہاں دہشت گردی کی فہرستوں میں شامل ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جوبائیڈن نے ایک دن میں 1500 مجرمان کی سزائیں کم کر کے تاریخ رقم کر دی

Next Post

سعودی عرب اور عمان کا خطے میں علاقائی استحکام کے حصول پر زور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
عالمی خبریں

ایام حج، غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیا گیا

2025-05-15
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

سعودی معیشت خطے میں امریکہ کی سب سے بڑی شراکت دار ہے: شہزادہ محمد بن سلمان

2025-05-15
ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ، 18 طلبا سمیت 21 افراد ہلاک
عالمی خبریں

میکسیکو : انتخابی مہم کے دوران فائرنگ۔ میئر امیدوار سمیت 4 افراد قتل

2025-05-15
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

سعودی عرب کی اسرائیل سے تعلقات کی بحالی میری خواہش ہے، صدر ٹرمپ

2025-05-15
ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
عالمی خبریں

لندن کی عدالت نے بلغاریہ کے چھ شہریوں کو روس کے لیے جاسوسی کے جرم میں قید کی سزا سنادی

2025-05-14
عالمی خبریں

اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے: الثانی

2025-05-14
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ نے امریکا میں ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حکم نامے پر دستخط کردیے

2025-05-14
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کی وارننگ

2025-05-14
Next Post
سعودی عرب اور چین مشترکہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں: شہزادہ فیصل بن فرحان

سعودی عرب اور عمان کا خطے میں علاقائی استحکام کے حصول پر زور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.