واشنگٹن//
روس نے محدود ایٹمی حملوں کے امکان سے متعلق امریکی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی صحافی ٹکر کارلسن کو بتایا کہ ’’ روس کی جانب سے ’ریڈ لائن‘ نہ کھینچنے اور اسے منتقل کرنے کے بارے میں مغربی ممالک کا بیان انتہائی سنگین غلطی ہے۔ اس طرح کی دھمکیاں واقعی تشویشناک ہیں۔ کیونکہ اگر وہ اس منطق پر عمل کر رہے ہیں جسے کچھ مغربی ممالک حال ہی میں دہرا رہے ہیں کہ وہ یہ نہیں مانتے کہ روس کے پاس ریڈ لائن ہے تو انہوں نے اپنی ریڈ لائن کا اعلان کر دیا ہے، ان ریڈ لائن کو بار بار آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ یہ بہت سنگین غلطی ہے۔‘‘