اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

پنڈتوں کی واپسی اور بازآبادکاری

 راہ میں کانٹے بچھانے والوں کا قلع قمع کرنے کی ضرورت!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-04
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے کچھ مثبت آثار مطلع پر نمودار ہوتے نظر آرہے ہیں ۔ابتدائی اقدامات کے طور ایک سوسائٹی رجسٹر کر لی گئی ہے اور اب تک زائد از چارسو کنبوںنے اپنی رجسٹریشن کے لوازمات مکمل کر کے واپس وادی کی خواہش کا اظہار کر لیا ہے جبکہ پنڈتوں کا ایک وفد بہت جلد کچھ لوازمات کی تکمیل اور وابستہ معاملات پر غور و خوض کرنے کے لئے مرکزی وزارت داخلہ سے مشاورت کی تیاریوں میں ہے ساتھ ہی یہ وفدعمر حکومت سے بھی قریبی رابطہ میں ہے۔
مائیگریشن کے ۳۵؍ سال بیت گئے، پہلی بار پنڈتوں کی واپسی کے تعلق سے ایک اچھی خبر مل رہی ہے کشمیر اس واپسی اور اس حوالے سے پہل کا خیر مقدم کر رہا ہے کیونکہ مائیگریشن کے بعد سے اب تک بار بار پنڈتوںکے اپنے ہمسایوں ، بحیثیت مجموعی سول سوسائٹی اور مختلف حکومتی اور رضاکارا داروں نے انہیں واپس آنے کی تحریک دی ،کئی ذمہ دار اور با اثر لوگ ان سے ملتے رہے لیکن بد قسمتی سے اب تک کوئی کوشش نہ کامیاب ہو سکی اور نہ کوئی خواہش پوری ہو سکی ۔
اس ناکامی کی کئی ایک وجوہات ہیں۔ ناکامیوں کی ان وجوہات میں مرکز اور سٹیٹ میں برسر اقتدار حکومتوں کی غیر سنجیدگی ، پنڈتوں کے نام پر قائم کئی ایک تنظیموں کا غیر دانشمندانہ اور غیر حقیقت پسندانہ رویہ اور انداز فکر، سیکورٹی سے وابستہ کچھ معاملات ،سوالات اور خدشات، متاثرہ پنڈت کنبوں کی گھر واپسی کے حوالے سے زمین ،گھر اور مناسب مالی امداد کی راہ میں آئیں بائیں اور شائیںسے عبارت متعلقہ اداروں کا طرز عمل، بعض ٹیلی ویڑن چینلوں کے اسٹڈیوز میں بیٹھے مدعو نام نہاد ماہرین کی بے تکی ایسے معاملات خاص طور سے قابل ذکر ہیں ۔
کشمیر بار بار یہ بات واضح کرتا آرہا ہے کہ پنڈتوںکے بغیر کشمیر اور کشمیری سوسائٹی کا جوکچھ بھی تانا بانا ہے، روایات اورر وابط ہیں وہ مکمل نہیں، کشمیری پنڈت بھلے ہی اپنی آبادی کے حجم کے حوالے سے چند ہی لاکھ پر مشتمل ہو ان کی حیثیت ہندو ہونے کے باوجود منفرد اور مختلف ہے ، جس کا برملا اظہاروہ مائیگریشن سے قبل بھی کرتے رہے ہیں اور ترک سکونت کے بعد سے مسلسل کررہے ہیں۔ وہ دُنیا کے وہ کسی بھی ہندو سماج کے ساتھ تو زندگی بسر کرسکتے ہیں لیکن مدغم نہیںہوسکتے ہیں کیونکہ کشمیری پنڈت کی اپنی منفرد تاریخ اور حیثیت ہے ۔ اس کا کشمیرکی سرزمین کے ساتھ گہرا تاریخی ، ثقافتی اور تہذیبی تعلق ہے۔ ان کا یہ تشخص جو ہر اعتبا رسے منفرد ہے کشمیر سے باہر رہ کر تحلیل تو نہیں ہو سکا البتہ پنڈت معاشرے کے تعلق سے پریشانیاں اور حساس نوعیت کے معاملات ضرور سراُبھارتے رہے ہیں جو پنڈتوں کے دانشمند اور حساس طبقوں کیلئے تشویش اور فکر مندی کا باعث بنے رہے ہیں۔
اس میں دو رائے نہیں کہ وہ نامساعد حالات میں ترک سکونت پر مجبور ہوئے ، لیکن یہ نامساعد حالات صرف ان ہی کیلئے نہیں تھے کشمیر کا اوسط شہری ان نامساعد حالات سے ان برسوں کے دوران قدم قدم پر جوجھتا رہا، اس کا لہو بہایا جاتا رہا، اس کا گھر بھی آجاڑا جاتا رہا، کیا کچھ نہیں جو اس کو سہنا پڑا ہے۔ یہ ماضی ہے جس کو سارے بھگت چکے ہیں ، لیکن اس تلخی،اس لہو رنگ کشمیر ،ا س تذبذب اور بے چینی کا عالم، نہ پنڈت برادری اور نہ ہی مسلمان اپنی آئندہ نسل کیلئے وراثت میں چھوڑ کر ان کے مستقبل کے تعلق سے ان کی راہوں میں کانٹے بچھانے کے متحمل ہوسکتے ہیں۔ اس باغ کی حیثیت اور ہیت ایک اجڑے باغ کی ہے جس کے نوک پلک سنوارنے اور اپنے اصل کی تاریخی حیثیت میں بحال کرنے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے ۔ ماضی کے زخموں کو بھلا ئے بغیر ممکن نہیں۔
لیکن جو لوگ، چاہئے انفرادی سطح پر ہو یا کسی اجتماعی صورت میں ، کوئی ادارہ ہو یا خودساختہ قیادت کا کوئی دعویدار اپنی ابن الوقتی ، مفاد پرستی یا اور کسی سیاسی یا متعصبانہ عینک سے کام لے کر پنڈتوں کی گھرواپسی کی راہ میں اپنی ماضی کی روایت اور کردار کو پھر سے گلے لگاتے ہوئے روڑے اٹکانے کی کوششوں سے بازنہیں آئیں گے لیکن اب بہت ہوچکا ہے، ۳۵؍ سال کی مدت کچھ کم نہیں، جو کچھ بھی سیاست پنڈت برادری کی مائیگریشن کے نام پر اب تک کی گئی ہے وقت آیا ہے کہ اُس باب کو بند کردیاجائے لیکن اس کا حد سے زیادہ دارومدار خود پنڈت برادری کے فیصلے اور چاہت پر ہے۔
بانت بانت کی بولیاں بولنے والی کچھ خودساختہ تنظیموں کو بھی کشمیر سے یہی پیغام ہے کہ وہ اپنی اُس دُنیا میں آرام سے زندگی بسر کریں جو انہوںنے یا ان کے والدین نے کئی دہائیاں قبل اپنے لئے منتخب کرکے اختیار کرلی ہیں، وہ بیسوی صدی میں کشمیر چھوڑ کر چلے گئے ہیں اور دُنیا کے مختلف ممالک میںپُر آسائش زندگی بسرکررہے ہیں لیکن جب کشمیری پنڈت برادری کی گھر واپسی اور با زآبادکاری کی بات آجاتی ہے تو وہ اپنے بسیروں سے باہر نکل کر یہاں آکر اور بانت بانت کی بولیاں بول کر فضا کو مکدر بنانے میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔ کبھی کشمیرکی تقسیم کا ایجنڈا پیش کرتے ہیں تو کبھی اختیار کردہ مفروضوں کو پھر سے زبان دے کر واپسی کی راہ میں کانٹے بچھادیتے ہیں۔
بہرحال اب جبکہ واپسی کی اُمیدوں کے حوالہ سے چراغ روشن ہوتے دکھائی دے رہے ہیں یہ مرکزی اور ریاستی سرکاروں کی اخلاقی اور معاشرتی ذمہ داری ہے کہ وہ راہ میں بچھائے جارہے کانٹوں اور رکاوٹوں کو دور کریں، گھر واپسی اور بازآبادکاری کے لئے درکار جوکچھ بھی امداد درکار ہے ان کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ واپسی کے خواہش مند کنبے سکون سے زندگی بسر کرسکیں۔ ان کے نام پر جو کچھ بھی سیاست اب تک کی جاتی رہی ہے اس راستے کو اب بلاک کرنے کی ضرورت ہے۔ کشمیرمیںجہاںکہیں پنڈت رہائش پذیر تھے اورجہاں کہیں اُنہوںنے اپنی  جائیدادوں اور اثاثوں کوچھوڑا تھا اور جو ان کے مسلمان ہمسایوں کی تحویل میںہیں وہ اُنہیں واپس لوٹادیں، اس حوالہ سے اپنی امانت داری کا بھر پور ثبوت دیں ، مال غنیمت سمجھ کر اپنی ملکیت کا دعویٰ نہ کریں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غربت اور افلاس

Next Post

مداح نے رونالڈو کو چیلنج ہرا کر 1 ملین ڈالر کا انعام جیت لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کو سوشل میڈیا پر شکست دے دی

مداح نے رونالڈو کو چیلنج ہرا کر 1 ملین ڈالر کا انعام جیت لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.