منیلا//
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 2 ہزار خاندان بے گھر ہو گئے۔فلپائن کی فضائیہ، کوسٹ گارڈ اور 30 فائر بریگیڈ ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔
منیلا فائر ڈیپارٹمنٹ کے الیجینڈرو راموس نے بتایا کہ جس آگ کی وجہ سے 2 ہزار خاندان بے گھر ہوئے وہ صبح سویرے لگی اور تقریباً 1000 گھر جل کر راکھ ہو گئے۔
راموس نے کہا کہ خلیج سے آنے والی تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی جبکہ تنگ گلیوں نے بھی آگ پر قابو پانے کی کوششوں کو مشکل بنا دیا۔آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔