بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے

انٹرنیشنل کریمنل کورٹ نے حماس کے رہنما اور اہم ترین کمانڈر محمد دیف کے بھی وارنٹ جاری کیے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-22
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لندن کی عدالت نے بلغاریہ کے چھ شہریوں کو روس کے لیے جاسوسی کے جرم میں قید کی سزا سنادی

اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے: الثانی

جنیوا//
عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹِ گرفتاری جاری کردیئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی فوجداری عدالت نے کہا ہے کہ غزہ میں 8 اکتوبر 2023 سے 20 مئی 2024 تک انسانیت پر مظالم اور جنگی جرائم کے مرتکب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوو گیلنٹ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس بات پر یقین کرنے کی "مناسب بنیادیں” موجود ہیں کہ ن دونوں افراد نے جان بوجھ کر غزہ کی شہری آبادی کو خوراک، پانی، اور ادویات اور طبی سامان کے ساتھ ساتھ ایندھن اور بجلی سے محروم رکھا جو کہ شہریوں کی بقا کے لیے ناگزیر ہیں۔
عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق 2 اسرائیلی کیسز کو بھی مسترد کرتے ہوئے عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے عدالت کے دائرہ اختیار کو قبول کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ عدالت فلسطین کے علاقائی دائرہ اختیار کی بنیاد پر اپنا دائرہ اختیار استعمال کر سکتی ہے۔
عالمی فوجداری عدالت نے حماس کے رہنما محمد دیف کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے جولائی میں دعویٰ کیا تھا کہ محمد دیف ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں اور تب سے حماس کے یہ اہم ترین رہنما منظر عام سے بھی غائب ہیں۔
عالمی فوجداری عدالت نے یہ فیصلہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری اور فلسطینیوں کے نسل کشی سے متعلق درخواستوں پر دیا ہے۔
اسرائیل عالمی عدالت کے ایسے فیصلوں کو پہلے بھی مسترد کرتا آیا ہے۔ اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ عامی عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔
یاد رہے کہ 8 اکتوبر 2023 سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 4 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ 10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے، صحت کا نظام تباہ ہوگیا اور شدید غذائی قلت کا سامنا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی-اڈانی ایک ہی ہیں۔ راہل

Next Post

روس کا یوکرین پر حملہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
عالمی خبریں

لندن کی عدالت نے بلغاریہ کے چھ شہریوں کو روس کے لیے جاسوسی کے جرم میں قید کی سزا سنادی

2025-05-14
عالمی خبریں

اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے: الثانی

2025-05-14
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ نے امریکا میں ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حکم نامے پر دستخط کردیے

2025-05-14
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کی وارننگ

2025-05-14
یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
عالمی خبریں

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

2025-05-13
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

2025-05-13
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر
عالمی خبریں

امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

2025-05-13
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل
عالمی خبریں

کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

2025-05-13
Next Post
یوکرینی فوج نے خیرسن میں ماسکو کا دفاع توڑ دیا، روس کا اعتراف

روس کا یوکرین پر حملہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.