الریاض//
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان رواں سال ہونے والے’جی 20 سربراہی اجلاس‘ کے لیے برازیل کے شہر’ریو ڈی جنیرو‘ پہنچے ہیں۔ سعودی خبر رساں ادارے’ایس پی اے‘ مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان اتوار کے روز یہاں پہنچے ہیں۔
’جی 20 سربراہی اجلاس‘ پیر اور منگل کے روز ہو رہا ہے۔ جس کی قیادت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کر رہے ہیں۔
’ایس پی اے‘ نے بتایا ہے کہ مملکت کا وفد بین الاقوامی سیاسی و اقتصادی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرے گا۔ نیز عالمی خوشحالی کے لیے کثیر جہتی کاوشیں بڑھانے پر بھی غور کیا جائے گا۔