بیروت///
لبنان کے نگران وزیراعظم نجیب میقاتی کو شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طرف سے عرب سربراہی اجلاس کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔ عرب سربراہی اجلاس ریاض میں 11 نومبر سے ہوگا۔ اجلاس میں فلسطین و لبنان میں اسرائیلی جنگ کے حوالے کے سے موضوعات زیر بحث آئیں گے۔
لبنان میں سعودی سفیر ولید بخاری نے نگران وزیراعظم لبنان نجیب میقاتی کو شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طرف سے دعوت نامہ دیا ہے۔
دعوت نامہ میں لکھا گیا ہے کہ عرب سربراہی اجلاس میں فلسطین و لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے عرب و اسلامی یکجہتی کی کوششوں کی توثیق کی جائے گی۔ نیز مسئلہ فلسطین کے حل کو یقینی بناتے ہوئے فلسطینی عوام کے حقوق کو یقینی بنایا جائے گا۔
خیال رہے لبنان میں جاری اسرائیلی جنگ میں 3000 سے زائد شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ زخمی ہونے والے لبنانیوں کی تعداد 13000 سے زائد ہے۔
اسرائیلی بمباری کے دو واقعات میں بیروت سے 28 کلومیٹر جنوبی علاقے جیہ میں ایک خاتون ہلاک اور 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں کو سبلائن ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
طول میں شیخ راغب ہارب ہسپتال کے قریب ایک عمارت اور جویا میں ایک دکان پر اسرائیلی فوج نے فضائی حملے کیے ہیں۔ ضلع طائر کے بفلیح قصبے میں اسرائیلی فضائی حملے میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔