جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

چینی ہیکروں کی کارستانی

ڈونلڈ ٹرمپ کا بیٹا، داماد اور کملا ہیرس کے معاونین لپیٹ میں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-31
in عالمی خبریں
A A
ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس 10ستمبر کو مباحثے پر متفق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

بیجنگ///
امریکی صدارتی انتخابات سے چند روز قبل ہیکروں کے ایک گروپ نے مشہور امریکی شخصیات کو اپنی کارروائیوں کا نشانہ بنایا ہے۔ گروپ کا تعلق چینی حکومت سے بتایا جا رہا ہے۔
مذکورہ ہیکروں کا نشانہ بننے والوں میں سابق امریکی صدر اور حالیہ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے گھرانے کے افراد اور موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ اور وزارت خارجہ کے ذمے داران شامل ہیں۔ یہ بات امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے معاملے سے با خبر ذرائع کے حوالے سے بتائی ہے۔
اخبار کے مطابق ہیکنگ کی پیچیدہ کارروائی نے امریکی قومی سلامتی کے ذمے داران کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس لیے کہ ہیکروں نے ایسے افراد کی ایک بڑی فہرست کو نشانہ بنایا ہے جن کا رابطہ چینی حکومت کے لیے دل چسپی کا مرکز ہے۔
با خبر ذرائع نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ تحقیقات حساس نوعیت کی ہیں اور ہدف بننے والی معروف شخصیات کی فہرست میں 100 سے کچھ کم افراد شامل ہیں۔
جن فون سیٹس کو ہیک کیا گیا وہ نمایاں شخصیات کے زیر استعمال ہیں۔ ان میں ٹرمپ، ان کا بیٹا ایرک اور داماد جیرڈ کشنر شامل ہے۔ اسی طرح فہرست میں ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے عملے کے ارکان بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ امریکی سفارت کار، حکومتی اہل کار اور سیاسی شخصیات شامل ہیں جو عوام الناس کے لیے تو بڑی حد تک غیر معروف ہیں تاہم ان چینی ذمے داران کے لیے بڑی دل چسپی کا مرکز ہیں جو امریکا کی داخلہ پالیسی کے بارے میں مزید جاننے کی خواہش رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ جمعے کے روز ایک امریکی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ چینی ہیکروں کا ایک گروپ کئی شخصیات کی ٹیلی فون کالیں ہیک کرنے اور آڈیو ریکارڈنگز جمع کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ ان میں امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کا مشیر شامل ہے۔ یہ بات امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بتائی۔
خیال ہے کہ ہیکنگ کا یہ حملہ چینی حکومت کے ساتھ مربوط Salt Typhoon نامی ٹیم کی جانب سے جاسوسی کی وسیع کارروائی کا حصہ ہے۔
امریکی حکام نے ہیکنگ کے دائرہ کار کے تعین کے لیے تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تلنگانہ میں آئندہ ماہ ذاتوں کی مردم شماری،کانگریس کا اعلی سطحی اجلاس

Next Post

’انروا‘ پر اسرائیلی پابندیاں بچوں کو مارنے کا نیا حربہ ہے: یونیسیف

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید

’انروا‘ پر اسرائیلی پابندیاں بچوں کو مارنے کا نیا حربہ ہے: یونیسیف

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.