منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

الیکشن ،کشمیراور پاکستان

پاکستان کا دانشور طبقہ کیا کہہ رہا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-22
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

الیکشن ،کشمیر اور پاکستان،بظاہر کوئی تعلق نظر نہیں آرہا ہے لیکن پاکستان میں اس کے تعلق سے کیاکچھ تاثرات اب بتدریج اُبھر کرسامنے آرہے ہیں ان پر غورکرکے کچھ نہ کچھ تعلق بنتا نظرآرہا ہے۔
پاکستان کے ایک سابق بیروکریٹ شبر زیدی جو کم وبیش ہر حکومت کے دورمیںکسی نہ کسی اعلیٰ عہد ے پر فائز رہ چکے ہیں، عمر ان خان کے دور شہنشاہی میں کئی ایک معاملات کے تعلق سے کنٹروورسی میں رہے ہیں، آج کل سوشل میڈیا، الیکٹرانک میڈیا وغیرہ کے حوالوں سے خبر ونظر میںہیں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جموںوکشمیر میںحالیہ منعقدہ الیکشن کے تناظرمیںاپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اس الیکشن نے کشمیرکے حوالہ سے پاکستان کے کردار کو ختم کردیا ہے۔
شبر زیدی کاکہناہے کہ ۱۹۴۷ء میںیہ نیشنل کانفرنس ہی تھی جس نے کشمیرکے حوالہ سے پاکستان کی پیشقدمی روک دی اور اب حالیہ الیکشن میںکشمیر میںتقریباً سو فیصد کامیابی حاصل کرکے کشمیر اور پاکستان کا چپٹر بند کردیا۔ اس الیکشن کی خاص بات یہ رہی کہ کشمیرمیں پاکستان کے حامی کوئی بھی اُمیدوار الیکشن میںکامیابی حاصل نہیںکرسکا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کشمیراور پاکستان کے حوالہ سے ایک بہت بڑی بات ہے ۔ جماعت اسلامی کا کوئی اُمیدوار الیکشن نہ جیت سکا، الیکشن میں کسی نے پاکستان کی بات نہیں کی اور نہ پاکستان کے حوالہ سے کوئی …کشمیر نے زائد از ۶۰؍ فیصد ووٹ کاسٹ کیا اور اُدھر پاکستان اور پاکستان کا میڈیا اس الیکشن کو نہ سمجھ پایا، صرف یاسین ملک کی … بیوی مشعل ملک۲۵؍ افراد کے مجمع سے خطاب کرکے کشمیر ، کشمیر کہتی رہتی ہے۔ کشمیر موقف نے پاکستان کو تباہ کردیا، نچوڑ یہی ہے۔
پاکستان کی سول سوسائٹی میںکشمیر کے تعلق سے اُبھر رہی یہ سوچ آج کی نہیں اور نہ شبر زیدی نے اس نوعیت کی سوچ کو پہلی بار زبان دی ہے، اس نوعیت کی سوچ کو وقفے وقفے سے پاکستان کے اندر زبان دی جاتی رہی ہے البتہ جموں وکشمیر میںحالیہ الیکشن کے تناظرمیں ایک نئے پہلو سے تجزیہ پیش کرکے زیدی نے کشمیر اور پاکستان کے تعلق سے وقفے وقفے سے اُبھرتے رہے منظرنامے کو سمیٹ کر کوزے میں بند کردیا ہے۔
شبر زیدی کے اس تجزیہ کو سرحد کے اِ س پار ان چند مخصوص ذہنیت اور مخصوص سیاسی فکر کے حامل عنصر کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ تصور کیاجاناچاہئے جو الیکشن نتائج کے سامنے آتے ہی کشمیرکے تعلق سے اپنے ایک اختراعی پروپیگنڈہ کو یہ کہکر زبان دیتے رہے کہ اب کشمیرمیں امن پھر سے مکدر ہوگا،علیحدگی پسندی پھر سے جگہ لے گی، پتھرائو کا آغاز ہوگا اور پاکستان کا ایجنڈا اختیار کیا جائیگا۔ یہاں تک کہ بعض ذمہ دار سیاستدانوں نے یہ تک کہہ دیا کہ نیشنل کانفرنس اب پاکستان کے اشارے پر کام کرے گی۔ یہ سیاستدان کون ہیں اور ان کا تعلق کن یا کس سیاسی فکر سے ہے وہ پوشیدہ نہیں البتہ انہی کے طبقہ سے تعلق رکھنے والے جب بحیثیت تبصرہ نگار یا خودساختہ ماہرین کے طور پر کسی ٹیلی ویژن چینل پر جلوہ گر ہوتے ہیں تو دبی زبان میںجموںوکشمیر میںتشکیل پارہی عمر کی قیادت میں حکومت کوالٹی میٹم بھی دیتے سنے جارہے ہیں اور یہ کہکر دھمکی بھی کہ اگر اس نے کوئی حرکت کی تو اُس کے نتائج خود اس کیلئے سنگین برآمد ہوں گے۔
اگر چہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کابینہ کی پہلی میٹنگ میںمنظور قرارداد جس کا تعلق ریاستی درجہ کی بحالی کے مطالبے سے ہے پر مہر تصدیق ثبت کرکے اپنے اور اس حوالہ سے مرکزی سرکاری کی سوچ اور اپروچ کا واضح اظہار کیا کہ تمام معاملات جن کا تعلق جموںوکشمیر کی ترقی، عوام کی فلاح بہبود اور مسائل کا مشترکہ طور حل تلاش کرنے سے ہے کے بعد اس مخصوص امور پر بیان بازی کا باب بند ہوجانا چاہئے تھا لیکن اس مخصوص ذہنیت اور فکر کے کچھ سیاستدان عمر کا بینہ کے اس اقدام کو ان کی سیاسی شعبدہ بازی او رسیاسی تماشہ قرار دے رہے ہیں۔
اس قسم کا اپروچ اس تاثر کو تقویت پہنچا رہا ہے کہ آنے والے ایام میں نیشنل کانفرنس کے حق میں اس عوامی منڈیٹ کو زیادہ احترام دینے کیلئے تیار نہیں اگر چہ ملکی سطح پر کچھ اہل بصیرت شخصیات الیکشن نتائج سامنے آنے کے بعد سے برابر اِس منڈیٹ کا احترام کرکے جموںوکشمیر میںعوام کے ہاتھوں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے تقدس اورحرمت کا برملا اظہار اور اعتماد کا دوٹوک پیغام کے حوالہ سے ایک اور نئے باب اور دو ر کا خوشگوار آغاز کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
اگر پاکستان کی سول سوسائٹی کے اندر یہ سوچ اُبھر رہی ہے اور حالیہ الیکشن کے نتائج کے تناظرمیں اب اس کو شدت سے بھی محسوس کیاجارہاہے کہ اس الیکشن کے دوران کشمیر نے پاکستان کا باب بندکرکے درحقیقت الحاق کے فیصلے پر ایک اور مہر تصدیق ثبت کردی ہے تو ملکی سطح پر اس کا شدت سے والہانہ خیرمقدم بھی سامنے آنا چاہے تھا اور اعتراف بھی ۔لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ کچھ سیاسی مفتن اور مکروہ عزائم رکھنے والے عنصر اس الیکشن کو کشمیر بنام جموںاور جموںبنام کشمیر کے علاقہ پرستی اور مذہب پرستی کے مکروہ رنگ میں رنگنے کی ناپاک اور مذمو م کوشش کررہے ہیں ۔
بہرحال اس سوچ کی حامل عنصر کی جانب سے الیکشن کے بعد سے جتنے بھی تنقیدی سوالات سامنے لائے جاتے رہے یا منفیات کو علاقہ پرستی کی آڑمیں ہوا دی جاتی رہی ان سارے سوالوں اور منفیات کا مدلل جواب وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے جموںمیں پارٹی ورکروں کے استقبالیہ اجلاس سے طویل خطاب کے دوران دیا ہے۔ جس کے بعد ان معاملات پر مزید رائے زنی کی گنجائش نہیں رہتی البتہ اس کے باوجود اب اگر اس منفیات کو آگے بڑھا کر زبان دی جاتی رہی تو یقیناً سیاسی فضا منفی طور سے متاثر ہوسکتی ہے اور آبادی کے مختلف حلقوں کی جانب سے کوئی اغلب نہیںکہ ردعمل بھی سامنے آسکتا ہے۔
یہ امر سب کے ذہن نشین رہنا چاہئے کہ جموں وکشمیر کسی سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں اور نہ ہی اس کے عوام نے کسی سیاسی جماعت کو جاگیردارانہ حیثیت تفویض کررکھی ہے ، قطع نظر اس کے کہ ان کی آواز کو مختلف مواقعوں پر مختلف حربے اور ہتھکنڈے بروئے کار لاکر دبایا جاتارہا ہے لیکن جب تک ملک میں آئین اور جمہوریت کی بالادستی اوراحترام ہے اس نوعیت کے جبر دیرپا ثابت نہیںہوتے رہینگے۔کیونکہ یہ اصول سارے عالم میںتسلیم شد ہ ہے کہ سرداری عوام کا حق ہے اور عوام ہی طاقت کا اصل سرچشمہ ہے۔ ان سے باہر جو کچھ بھی ہے اس کا شمار آمریت کے طور کیا جاتا ہے ، جس آمریت کو لوگ زیادہ دیر تک قبول نہیں کرتے اور موقعہ ملتے ہی اس کی جڑیں اُکھاڑ کررکھ دیتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

الطاف بخاری… تلاش گمشدہ !

Next Post

ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی عمان کو 74 رنز سے شکست

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ

ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی عمان کو 74 رنز سے شکست

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.