آئیزول/نئی دہلی// ) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا 27 ستمبر 2024 کو آئزول میں سی پی اے انڈیا ریجن، زون III کی 21ویں سالانہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے ۔ اس موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر شرکا سے خطاب کریں گے ۔
میزورم کے وزیراعلی لالدوہوما، راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین ہری ونش، ناگالینڈ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور سی پی اے انڈیا ریجن، زون [؟] III کے چیئرمین شرنگن لونگ کمار، میزورم قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر لالبیاکجاما اور میزورم قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر لال فامکیما اس موقع پر موجود ہوں گے ۔
میزورم قانون ساز اسمبلی کے اراکین اور دیگر معززین کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔
مکمل اجلاس میں بحث کے موضوعات درج ذیل ہیں:
(i) تجارت اور تعاون کے ہندوستان-آسیان وژن میں شمال مشرقی خطے کو شامل کرنا
(ii) خطہ میں مختلف منصوبوں کی بہتر حکمت عملی ، منصوبہ بندی اور تال میل کے لیے شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کو شمال مشرقی کونسل کے ساتھ ضم کرنا۔
اس موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر میزورم قانون ساز اسمبلی لائبریری میں آرکائیوز سیل کا افتتاح کریں گے ۔
اس دو روزہ کانفرنس کا اختتام 28 ستمبر 2024 کو لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کے الوداعی خطاب کے ساتھ ہوگا۔