اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

گجرات میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر مودی کی خاموشی حیران کن : کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-26
in قومی خبریں
A A
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی//کانگریس نے آج کہا کہ گجرات میں خواتین محفوظ نہیں ہیں اور ہر روز جنسی استحصال اور عصمت دری کے واقعات سامنے آ رہے ہیں، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ریاست میں قانون کی حکمرانی ختم ہو چکی ہے ۔
کانگریس کا کہنا ہے کہ گجرات میں جنسی زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ ان واقعات سے ریاست میں خواتین کے لیے عدم تحفظ کے ماحول میں اضافہ ہوا ہے لیکن حکومت اس سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے ۔ خواتین کی عصمت دری کے کئی ملزموں کا تعلق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے بتایا جاتا ہے ۔ اسکولوں میں جنسی زیادتی کے واقعات پیش آرہے ہیں اور ان واقعات سے ریاست کی خواتین میں خوف و ہراس کا ماحول ہے لیکن وزیر اعظم نریندر مودی ان واقعات پر خاموش ہیں۔ وہ اپنی خاموشی نہیں توڑ رہے ہیں ۔
گجرات کانگریس کے صدر شکتی سنگھ گوہل نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ‘‘گجرات میں خواتین سے متعلق واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن حکومت یا وزیر اعظم اس پر ایک لفظ بھی نہیں کہہ رہے ہیں۔ دو روز قبل ریاست کے داہود میں ایک سرکاری اسکول کے پرنسپل نے اپنے ہی اسکول کی چھ سالہ طالبہ کے ساتھ کار میں عصمت دری کی۔ جب لڑکی چیخنے لگی ہے تو اس نے اسے گلا دبا کر قتل کر دیا۔ اس شیطانی فعل کا ارتکاب کرنے والا اپنے آپ کو سماجی مصلح کہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بتایا جاتا ہے کہ یہ پرنسپل، جس نے شیطانی حرکتیں کی ہیں، آر ایس ایس-بی جے پی کے نظریے کا پرچار کرنے والا ہے اور انتخابات میں بی جے پی کے لیے مہم چلاتاہے ۔
مسٹر گوہل نے کہا "مہسانہ میں، تنتر منتر ودیا کے نام پر ایک شخص نے ایک نابالغ کو پھنسایا اور اس کی عصمت دری کی اس معاملے میں، بی جے پی یوا مورچہ کے جنرل سکریٹری گورو کو ملزم پایا گیا اور اب وہ جیل میں ہے ۔ اسی طرح وڈودرا میں بی جے پی کے ایک لیڈر نے ایک شادی شدہ خاتون کے گھر میں گھس کر اس کی عصمت دری کی اور پھر اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ گجرات میں مجرم اور بدمعاش بی جے پی کے ممبر بن جاتے ہیں اور ممبر بننے کے بعد ایسا لگتا ہے جیسے انہیں جرائم کرنے کا لائسنس مل جاتا ہے ۔
کانگریس کے لیڈر نے کہا "گجرات کے ایک اخبار میں شائع خبر کے مطابق خواتین کے خلاف جرائم کرنے والوں کا کہیں نہ کہیں بی جے پی سے تعلق ہے ۔ ان تمام واقعات سے واضح ہو گیا ہے کہ گجرات میں امن و امان تباہ ہو چکا ہے ۔ گجرات میں ہر روز بہت کچھ ہو رہا ہے لیکن مسٹر مودی ان واقعات پر خاموش ہیں۔
مسٹر کوہل نے چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا ‘گجرات میں سرکاری اسکول کے اساتذہ کو بی جے پی کا رکن بنائے جانے کے لئے کہا گیا ہے ۔ بچوں سے ان کے موبائل نمبر اور او ٹی پی مانگے جا رہے ہیں۔ سرکاری اسپتال میں انجکشن لینے جانے والے مریض سے او ٹی پی پوچھا جاتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مرکزی حکومت نے تمل ناڈو میں سیم سنگ پلانٹ میں ہڑتال ختم کرنے کے لیے خط لکھا

Next Post

بائیڈن نے یونس کی قیادت والی بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی حمایت کا اظہار کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے نِیٹ-یو جی 2025 کے نتائج کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا

2025-07-05
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
Next Post
ولادی میر پوتین ایک جنگی مجرم ہے: امریکی صدر

بائیڈن نے یونس کی قیادت والی بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی حمایت کا اظہار کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.