منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ٹیم کے تعاون کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں: ہرمن پریت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-22
in کھیل
A A
ہندوستان نے 23 سال بعد انگلینڈ میں جیتی ون ڈے سیریز
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

نئی دہلی// ایف آئی ایچ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے نامزد ہندوستانی ٹیم کی کرشماتی کپتان ہرمن پریت کا ماننا ہے کہ پوری ٹیم نے ان کے اعزاز میں اپنا حصہ ڈالا ہے کیونکہ ٹیم کے تعاون کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں تھا۔
ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ اور پیرس 2024 اولمپک گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ہندوستانی ٹیم کی کپتان ہرمن پریت نے کہا کہ ٹیم نے ماضی میں ان پر جو اعتماد ظاہر کیا تھا وہ اس کا بدلے چکانے کے لئے تیار تھے، اپنے ساتھی کھلاڑیوں میں سرپنچ کے نام سے مشہور 28 سالہ ڈیفنڈر اس سے قبل 2020-21 اور 2021-22 میں یہ اعزاز جیت چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی ایچ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے دوبارہ نامزد ہونا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ میں دنیا کے چند بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہونے پر بہت خوش ہوں، لیکن میں یہ تسلیم کرنا چاہوں گا کہ یہ میری ٹیم کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ "میں نے ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ اور پیرس 2024 اولمپک گیمز میں جتنے بھی گول کیے ہیں وہ اس لیے ہیں کیونکہ ٹیم نے میرے لیے گول کرنے کے مواقع پیدا کیے ہیں۔”
2024 میں ہونے والے تمام بین الاقوامی میچوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، بشمول ٹیسٹ میچ، ایف آئی ایچ ہاکی پرو، ہرمن پریت کو نیدرلینڈ کے تھیری برنک مین، جوپ ڈی مول، جرمنی کے ہینس مولر اور انگلینڈ کے زیک والیس کے ساتھ نامزد کیا گیا ہے۔
ہرمن پریت نے ایف آئی ایچ ہاکی نیشن کپ،ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائرز اور اولمپک گیمز پیرس 2024 میں اپنے شاندار دفاع اور پینالٹی کارنر سے شاندار گول اسکور کرنے کے ساتھ ہندوستانی ٹیم کی قیادت کی ہے۔ انہوں نے اولمپکس میں آٹھ میچوں میں 10 گول کیے جن میں سے سات گول پنالٹی کارنر سے ہوئے اور باقی تین گول پنالٹی اسٹروک تھے۔
انہوں نے کہا کہ اولمپک گیمز پیرس 2024 نہ صرف اس سال کی خاص کشش تھئ بلکہ میرے اب تک کے پورے کیریئر کی خاص کشش تھی۔ ٹیم نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا، خاص طور پر گزشتہ سال ورلڈ کپ کے دوران جہاں میں پنالٹی کارنر پر گول نہیں کر سکا تھا لیکن ٹیم نے مجھے کسی بھی طرح سے مایوس نہیں ہونے دیا اور نہ ہی اپنے آپ کو مورد الزام ٹھہرانے دیا اور جب کہ اولمپکس میں پرفارم کرنے اور میڈل لے کر واپس آنے کی بہت سی وجوہات تھیں، ان میں سے ایک وہ اعتماد تھا جو ٹیم نے مجھ پر ظاہر کیا ہے۔ میرے دماغ میں ہمہشہ یہ بات رہتی تھی کہ مجھے اس کا بدلہ چکانا ہو گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنوبی افریقا کیخلاف میچ راشد خان کیلئے یادگار بن گیا

Next Post

پی سی بی کا ریڈ بال کے ہائی پرفارمنس کوچ کی تلاش کیلئے اشتہار جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ فل سمنز ڈاکٹروں سے ملنے لندن روانہ ہوئے

2025-07-05
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
Next Post
شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد آخر کار پاکستان کرکٹ بورڈ کو غلطی کا احساس

پی سی بی کا ریڈ بال کے ہائی پرفارمنس کوچ کی تلاش کیلئے اشتہار جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.