بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کےلئے اسٹیج تیار

admin by admin
2024-09-17
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
پاکستان:پی ایم ایل(این) کے رہنماؤں کا قبل از وقت انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

کپوارہ اور ادھمپور میں منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

سرینگر/ 17 ستمبر
جموں کشمیر میں ایک دہائی کے طویل عرصے کے بعد منعقد والے تین مرحلوں پر محیط اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے اسٹیج تیار ہے ۔
ان انتخابات کے پہلے مرحلے میں کل 90 نشستوں میں سے 7 اضلاع پر پھیلی 24 نشستوں کی پولنگ 18 ستمبر یعنی بدھ کے روز صبح 7 بجے سے شروع ہو کر شام کے 6 بجے اختتام پذیر ہوگی۔
سال 2019 میں دفعہ 370 کی تنسیخ اور جموں وکشمیر کو دو یونین ٹریٹریوں میں منقسم کرنے کے فیصلوں کے بعد یہ جموں و کشمیر میں منعقد ہونے والے پہلے اسمبلی انتخابات ہیں۔
مبصرین کا خیال ہے کہ اس بار کوئی بائیکاٹ کال نہ ہونے کی صورت میں ان انتخابات میں اچھے ووٹر ٹرن آﺅٹ کی توقع ہے ۔
جہاں تک انتخابی مہم کا تعلق ہے تو گذشتہ زائد از تین دہائیوں میں پہلی بار امید واروں نے بغیر کسی خوف وہراس کے ووٹروں کو اپنی طرف مائل کرنے کے لئے مہمیں چلائیں جو بعض علاقوں میں دیر رات تک بھی جاری رہیں۔
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ نثار احمد کا کہنا ہے”الیکشن بائیکاٹ نے ہمیں سیاسی طور پر بے اختیار کر دیا لیکن میں اب بدھ کو اپنا ووٹ ڈالوں گا تاکہ ہم جموں وکشمیر میں اپنی سرکار بنا سکیں“۔انہوں نے کہا”حکومت کمزور ہوسکتی ہے لیکن ہمیں کہیں سے شروع کرنا ہے “۔
جموںکشمیر میں گذشتہ اسمبلی انتخابات سال 2014 میں منعقد ہوئے تھے جن کے بعد بی جے پی اور پی ڈی پی کی مخلوط حکومت معرض وجود میں آئی تھی جو بعد ازاں بی جے پی کی طرف سے حمایت واپس لینے کے نتیجے میں سال 2018 میں زمین بوس ہوئی تھی۔
جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے کل 23 لاکھ 27 ہزار 5 سو 80 رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے اہل ہیں جن میں سے 11 لاکھ 76 ہزار 4 سو 62 مرد اور 11 لاکھ 51 ہزار 58 خواتین رائے دہندگان ہیں۔اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کل 2 سو 19 امید وار قسمت آزمائی کر رہے ہیں جن میں سے 40 فیصد امید وار آزاد ہیں۔
انتخابات کے پہلے مرحلے میں جو نمایاں امید وار حصہ لے رہے ہیں ان میں سینئر کانگریس لیڈر غلام احمد میر،پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی، سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی،پی ڈی پی کے یوتھ لیڈر وحید پرہ،نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق رکن پارلیمان حسنین مسعودی، نیشنل کانفرنس کی سینئر لیڈر سکینہ یتو، بی جے پی لیڈر صوفی یوسف، جماعت اسلامی کے سابق رکن طلعت مجید، آزاد امید وار جی ایم سروری، بی جے پی کے سشری پریہار اور نیشنل کانفرنس کے سجاد کچلو شامل ہیں۔
انتخابات کے پہلے مرحلے میں کشمیر کی 16 جبکہ جموں خطے کی 8 سیٹوں کی پولنگ ہوگی۔گرچہ آزاد امید واروں کی اچھی تعداد میدان میں ہے تاہم کشمیر میں اصلی مقابلہ روایتی حریفوں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے درمیان ہوگا جبکہ جموں خطے میں مقابلہ بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ہے ۔
انتخابات کے پہلے مرحلے کی 24 نشستوں کی پولنگ کے لئے کل 3 ہزار 2 سو 76 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ 14 ہزار اہلکاروں پر مشتمل پولنگ عملے کو ان مراکز پر تعینات کیا گیا ہے ۔
دریں اثنا حکام نے پُر امن اور صاف و شفاف پولنگ کو یقینی بنانے کےلئے وسیع تر انتظامات کئے ہیں۔حکام بڑے پیمانے کے ووٹر ٹرن آﺅٹ اور پولنگ میں پہلی بار ووٹ ڈالنے والے ووٹروں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کےلئے بھی کوشاں ہے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پولنگ کو پر امن طریقے سے انجام دینے کےلئے کثیر الجہتی سیکورٹی بند وبست کیا گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یورپ: بارش اور سیلاب سے مختلف حادثات۔ 8 افراد ہلاک

Next Post

موجودہ مدت میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کا منصوبہ: امیت شاہ

admin

admin

Related Posts

راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی
تازہ تریں

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
تازہ تریں

کپوارہ اور ادھمپور میں منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-01
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

وادی میں جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران بارشوں کا امکان

2025-07-01
شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

2025-07-01
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا
تازہ تریں

کولکاتہ میں قانون کی طالبہ کے ساتھ عصمت دری کے معاملے کی از خود نوٹس، سی بی آئی تحقیقات کی درخواست

2025-07-01
بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر
تازہ تریں

بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر

2025-06-30
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘
تازہ تریں

دو ماہ کے بعد کشمیر کے مغل باغات میں سیاحوں کی گہما گہمی

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
Next Post
موجودہ مدت میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کا منصوبہ: امیت شاہ

موجودہ مدت میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کا منصوبہ: امیت شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.