منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’کانگریس‘ نیشنل کانفرنس الائنس مضبوط ہے‘

لوگ پھوٹ ڈالنے کی کوششوں کو مسترد کریں گے :احمد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-11
in اہم ترین
A A
راہل گاندھی اور کھڑگے کی فاروق اور عمر عبداللہ سے ملاقات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے ترجمان ڈاکٹر شکیل احمد کا کہنا ہے کہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے درمیان الائنس مضبوطی کے ساتھ عوام کے بیچ میں ہے ۔
احمد نے ساتھ ہی کہا کہ عوام کے بیچ میں جو الائنس ہوتا ہے تو اگر اس میں کوئی پھوٹ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے تو لوگ اس کو رد کرتے ہیں۔
بتادیں کہ کانگریسی ترجمان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب کانگریس لیڈر وقار رسول کے ایک الیکشن ریلی سے خطاب کے دوران نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کو ہدف تنقید بنانے پر کانگریس ، نیشنل کانفرنس الائنس میں پھوٹ پڑنے کے آثار ظاہر ہوئے تھے ۔
کانگریسی ترجمان نے منگل کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا’’ہمارا الائنس مضبوطی سے عوام کے بیچ میں ہے اور جو الائنس عوام کے بیچ ہوتا ہے تو اگر کوئی فرد اس الائنس میں پھوٹ میں ڈالنے کی کوشش کرتا ہے تو لوگ اس کی بات کو نہیں سنتے ہیں‘‘۔
ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا’’بہت سے ایسے عناصر ہوتے ہیں خواہ نیشنل کانفرنس کی طرف سے ہوں یا ہماری طرف سے ،ہم اس کی مذمت کرتے ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا’’ الائنس ہونے کے بعد تمام گفتگو ختم ہوتی ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس دونوں سنجیدہ پارٹیاں ہیں اور سنجیدگی سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔
جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کانگریسی ترجمان نے کہا کہ تاریخ میں کھبی ایسا نہیں ہوا ہے کہ ریاستی درجہ چھینا گیا ہو بلکہ ریاست کا درجہ دیا جاتا ہے ۔
احمد نے کہا’’ہمیں جموںکشمیر کے ریاستی درجے کی لڑائی بھی لڑنی ہے ،ریاستی درجہ ہٹانے کے بعد یہاں باہر کے لوگوں کو ٹھیکے دئے جا رہے ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا’’جموں وکشمیر کے لوگ سرکار کی پالیسیوں سے خوش نہیں ہیں تاہم اب انہیں ایک ایسی سرکار چننے کا موقع ملا ہے جو جواب دہ ہو‘‘۔
بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس ترجمان نے کہا کہ اس جماعت کے منشور میں لوگوں کی ترقی کے لئے کوئی نقشہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا’’یہ جماعت گذشتہ دس برسوں سے چل رہی ہے اور اس دوران لوگوں کو کوئی راحت نہیں ملی ہے بلکہ لوگوں کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں‘‘۔
کانگریس کے ترجمان کا کہنا تھا’’ان دس برسوں کے دوران جموں وکشمیر میں بے روز گاری بڑھ گئی ہے اور یہ ملک میں بے روزگاری کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے ‘‘۔
راہل گاندھی کی یاترا کے بارے میں بات کرتے ہوئے احمد کا کہنا تھا’’اس یاترا سے جموں وکشمیر کے نوجوانوں میں اعتماد بحال ہوا ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے ۱۱ستمبر کو یہاں آنے والے ہیں اور وہ یہاں ایک جلسے سے خطاب کریں گے جس کے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا’’میں چار دنوں سے ضلع اننت ناگ میں گھوم رہا ہوں یہاں ماحول اچھا ہے اور یہاں کے لوگ بدلائو چاہتے ہیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جوہری ہتھیاروں میں اضافہ اور ان کے استعمال کی تیاری کر رہے ہیں : سربراہ شمالی کوریا

Next Post

اسمبلی انتخابات کے پیش نظر جموںکشمیر میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
اسمبلی انتخابات کے پیش نظر جموںکشمیر میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات

اسمبلی انتخابات کے پیش نظر جموںکشمیر میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.