جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

انتخابی سرگرمیوں میں تیزی۔۔۔سیاسی جماعتوں کے نامزد امیدواروں کا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا سلسلہ جاری

دونوں صوبوں میںلوگوں تک پہنچنے کیلئے گھر گھر میم اور جلسے جلوسوں کا بھی اہتمام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-05
in اہم ترین
A A
پہلا مرحلہ:۲۷۹نامزدگیاں داخل۔۔۔پانپور‘ بھدرواہ ‘ ڈوڈہ اسمبلی حلقوں میں سب سے زیادہ ۱۶؍اُمید وار

Election

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

سرینگر//
پولنگ کی تاریخ نزدیک آنے کے ساتھ ہی جموںکشمیر میں انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آ رہی ہے۔ جہاں ایک طرف سیاسی جماعتوں کے نامزد امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کررہے ہیں تو دوسری طرف لوگوں تک پہنچنے کیلئے جلسے جلوس بھی ہو رہے ہیں ۔
جموںکشمیر میں تین مراحل پر محیط اسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے میں ۱۸ستمبر کو ۲۴؍اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے ۔
نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ سمیت آج پارٹی کے۷لیڈران نے سرینگر اور گاندربل سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ۔
پارٹی جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر اُمیدوار برائے خانیار، ترجمانِ اعلیٰ تنویر صادق اُمیدوار برائے زڈی بل، نائب صدر صوبہ احسان پردیسی اُمیدوار برائے لالچوک اور یوتھ صدر سلمان علی ساگر اُمیدوار برائے حضرت بل نے ڈی آفس سرینگر میں کاغذات نامزدگی داخل کئے ۔
خواتین ونگ صدر ایڈوکیٹ شمیمہ فردوس اُمیدوار برائے حبہ کدل اور سیاسی صلاحکار مشتاق گورو اُمیدوار برائے چھانہ پورہ سرینگر میونسپلٹی کے دفتر میں پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفے ٰ کمال کی موجودگی میں کاغذات داخل کئے ۔
عمر عبداللہ نے گاندربل جاکر اپنے کاغذات داخل کئے ۔
اس سے قبل عمر عبداللہ نے آثار شریف درگاہ حضرتبل میں حاضری اور بعد میں مزارِ قائد شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ و مادر مہربان پر فاتح خوانی انجام دی۔
ڈاکٹر فاروق وہاں موجود پارٹی کارکنوں، عہدیدروں اور حامیوں سے اپیل کی کہ وہ نیشنل کانفرنس کے اُمیدواروں کو کامیاب بناکر اس آبائی جماعت کو اپنی راحت رسانی کا موقعہ فراہم کریں۔
این سی صدر نے کہا کہ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیںکہ نیشنل کانفرنس ہی جموںوکشمیر کے عوام کو موجودہ دلدل سے نکالنے کی اہلیت اور صلاحیت رکھتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہل والے جھنڈے تلے سب متحد ہوکر اس قوم کو ظلم و جبر اور خوف و ہراس اور دھونس و دباؤ کے موجودہ نظام سے نجات دلائیں۔
ادھر وسطی کشمیر سے بی جے پی امیدواروں نے آج اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔
اشوک بھٹ نے سرینگر کے حبہ کدل حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ ان کے ساتھ مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور بی جے پی کے قومی صدر ترون چگ بھی تھے۔
لالچوک حلقہ میں انجینئر اعجاز نے اپنا پرچہ نامزدگی جمع کرایا جو سرینگر کے اہم ترین علاقوں میں سے ایک میں مضبوط موجودگی کو یقینی بنانے کے بی جے پی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کے ساتھ بی جے پی کے سینئر لیڈر، وقف بورڈ کی چیئرپرسن اور وزیر مملکت ڈاکٹر درخشاں اندرابی بھی موجود تھے۔
دریں اثنا عارف راجہ نے عیدگاہ حلقہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ ان کے ساتھ سابق ایم ایل سی چرنجیت سنگھ خالصہ بھی موجود تھے، جس نے انتخابات میں پارٹی کے اجتماعی استحکام اور اتحاد کو ظاہر کیا۔
بی جے پی ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جیسے جیسے انتخابی مہم زور پکڑ رہی ہے، وسطی کشمیر سے بی جے پی امیدوار خطے میں تبدیلی اور ترقی لانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک مضبوط چیلنج پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔
کانگریس پارٹی نے انتخابی مہم کا آغاز کیا جس دوران پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے رام بن کے علاوہ دورو اننت ناگ میں دو عوامی جلسوں سے خطاب کیا ۔
ادھر وفاقی وزیر داخلہ ‘ امت شاہ ۶ ستمبر کو جموں آ رہے ہیں اور پارٹی کا انتخابی منشور جاری کریں گے ۔توقع کی جا رہی ہے کہ شاہ انتخابی جلسے سے بھی خطاب کریں گے ۔ اس کے بعد ممکنہ طور پر ۸ ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی جموں کا دورہ کریں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’راہل یو ٹی میں جنگجوئیت کو دوبارہ زندہ کرنا چاہتے ہیں‘

Next Post

یوم اساتذہ کے موقع پر لیفٹیننٹ گورنر کی مبارکباد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘
اہم ترین

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

2025-05-15
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

2025-05-15
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

2025-05-15
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
Next Post
انتظامیہ زیادہ شفافیت‘ذمہ دار اور جوابدہ ہوئی ہے:سنہا

یوم اساتذہ کے موقع پر لیفٹیننٹ گورنر کی مبارکباد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.