واشنگٹن//
امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی ڈیموکریٹک حریف اور موجودہ نائب صدر کملا ہیرس کے پہلے انٹرویو کو ’بورنگ‘ قرار دیا ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے سی این این کے ساتھ محترمہ ہیرس کا انٹرویو نشر ہونے کے بعد ٹروتھ سوشل پر ’بورنگ‘ پوسٹ کیا۔
انٹرویو میں مغربی ایشیا کے تنازع پر محترمہ ہیرس کے موقف پر خارجہ پالیسی کا صرف ایک سوال شامل تھا، جس میں روس یا چین کا کوئی ذکر نہیں تھا۔
اس میں امریکہ میں مہنگائی اور امیگریشن بحران جیسے گھریلو مسائل بھی شامل تھے۔ محترمہ ہیرس نے اس موقع کا استعمال امیگریشن بل کی ناکامی اور کووڈ 19 بحران سے نمٹنے جیسے موضوعات پر مسٹر ٹرمپ پر تنقید کرنے کے لیےکیا۔
محترمہ ہیرس اور مینیسوٹا کے گورنر ٹِم والز نے سی این این کے چیف پولیٹیکل نامہ نگار ڈانا باش کے ذریعہ لئے گئے انٹرویو میں حصہ لیا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہونے جا رہے ہیں جس میں محترمہ ہیرس ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیں اور مسٹر ٹرمپ ریپبلکن پارٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔