منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو آٹھ وکٹوں سے ہرایا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-29
in کھیل
A A
لینڈل سیمنز نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

تروبا// شی ہوپ (40) اور نکولس پورن (35) رنوں کی شاندار اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز نے بارش سے متاثرہ تیسرے ٹی -20 میچ میں جنوبی افریقہ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے جیت لی ہے۔
109 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور پہلے ہی اوور میں ایلک ایتھنیز (1) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد شی ہوپ اور نکولس پورن نے اننگ کو سنبھالا اور تیزی سے رنز بنائے۔ شی ہوپ نے 24 گیندوں پر چار چھکے اور ایک چوکا لگا کر 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ نکولس پورن نے 13 گیندوں میں چار چھکے اور دو چوکے لگاتے ہوئے 35 رنز بنائے۔ شمون ہیٹمار 17 گیندوں میں چار چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 31 رن بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے 9.2 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے بیورن فورٹین اور اوٹنیل بارٹ مین نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل بارش کے باعث کھیل ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا اور اوورز کی تعداد 13 اوورز کر دی گئی۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی جنوبی افریقہ نے مقررہ 13 اوورز میں چار وکٹوں پر 108 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے پانچویں اوور میں ریزا ہیڈرکس (9) کا وکٹ گنوا دیا۔ جنوبی افریقہ کے لیے ٹرسٹن اسٹبس نے 15 گیندوں میں تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے۔ کپتان ایڈم مارکرم نے 12 گیندوں میں 20 اور ریان رکلٹن نے (27) رن بنائے۔ جیسن اسمتھ اور وی مولڈر ایک ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ میتھیو فورڈ اور عقیل حسین نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رونالڈو کا ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑا اعلان

Next Post

فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے دہلی حکومت سنجیدہ ہے : گوپال رائے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر
کھیل

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

2026-08-31
وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا
کھیل

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

2026-08-31
بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز
کھیل

بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز

2026-08-31
واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل
کھیل

واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل

2026-08-31
انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال
کھیل

انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال

2026-08-31
کھیل

دیسی کھیلوں کے فروغ پر غور، پروین گرگ کی مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ سے ملاقات

2026-08-31
کھیل

میں نہیں چاہتا کہ ساری توجہ مجھ پر ہو، میرے ساتھی ہی اصل ستارے ہیں: ایمیلیانو مارٹینیز

2026-08-31
کھیل

بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ 2026 کی الٹی گنتی شروع، آفیشل ماسکوٹ پیکو اور اینتھم کی نقاب کشائی

2026-08-31
Next Post
راجدھانی میں تعمیراتی مقامات پر اینٹی اسموگ گن لگانا لازمی: گوپال رائے

فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے دہلی حکومت سنجیدہ ہے : گوپال رائے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.