ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکہ اس وقت نازک دور سے گذررہاہے؍بائیڈن

ملک میں تشدد اور نفرت کی کوئی جگہ نہیں :امریکی صدر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-21
in عالمی خبریں
A A
ولادی میر پوتین ایک جنگی مجرم ہے: امریکی صدر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

واشنگٹن//
امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں تشدد اور نفرت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ انھوں نے ووٹروں پر زور دیا کہ وہ جمہوریت کی حفاظت کریں۔ بائیڈن کے مطابق امریکا اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے۔
غیرملکی خبروں کے مطابق جو بائیڈن نے یہ بات پیر کے روز شکاگو میں ڈیموکریٹک پارٹی کی نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر حاضرین نے زور دار تالیاں بجا کر گرم جوشی کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔
بائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "دائیں بازو کے شدت پسندوں کو ٹرمپ کی صورت میں ایک حلیف مل گیا تھا۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ دائیں بازو کے شدت پسندوں میں اچھے لوگ بھی ہیں”۔ صدر بائیڈن نے باور کرایا کہ ریپبلکن پارٹی کا امیدوار ناکام انسان ہے نہ کہ امریکی عوام جیسا وہ کہتا ہے۔
بائیڈن نے مزید کہا کہ ٹرمپ سرحدوں کے حوالے سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔ اس سے قبل انھوں نے ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز کے تعاون سے سرحدی قانون کا قتل کر ڈالا”۔ بائیڈن کے مطابق ڈیموکریٹس نے ٹرمپ کی طرح مہاجرین کو زہر نہیں قرار دیا۔
امریکی صدر نے جو گذشتہ ماہ اپنی خاتون نائب کملا ہیرس کے حق میں صدارتی دوڑ سے دست بردار ہو گئے، ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ انتخابات میں 8.1کروڑ امریکیوں نے جمہوریت کو بچانے کے لیے ہمارے (بائیڈن اور کملا کے) حق میں ووٹ دیا۔
بائیڈن نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میں آپ سے ایوان نمائندگان میں کنٹرول اور ٹرمپ کی شکست چاہتا ہوں”۔
بائیڈن نے اپنے دور میں حاصل ہونے والی معاشی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔ انھوں نے زور دے کر واضح کیا کہ کرونا کے بحران کے بعد امریکا کی معیشت دنیا بھر میں مضبوط ترین ہے۔
بائیڈن کے مطابق آئندہ انتخابات میں خواتین کی آواز کی قوت دیکھ کر ٹرمپ حیران رہ جائیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایک ترقی یافتہ قوم کے لیے معدنی پیداوار میں خود کفالت حاصل کرنا ضروری : مرمو

Next Post

افغانستان، سڑک حادثے میں 4 افراد ہلاک ، 14 زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی

افغانستان، سڑک حادثے میں 4 افراد ہلاک ، 14 زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.