منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے ہر بچے کو تعلیم دینی ہوگی: سسودیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-11
in قومی خبریں
A A
کورونا کیسز میں اضافہ تشویش کی بات نہیں: سسودیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی// عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے ہر بچے کو تعلیم دینی ہوگی۔
مسٹر سسودیا نے آج یہاں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہندوستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانا ہے تو ملک کے ہر بچے کو تعلیم دینی ہوگی، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ کہے کہ اسکول بنائے بغیر، بچوں کو اچھی تعلیم دیے بغیر، اسپتال بنائے بغیر اور علاج معالجے کے بغیر ملک کو ترقی یافتہ ملک بنالے گا تو وہ صرف جملہ باز ہی ہو سکتا ہے ، ویژنری نہیں۔
مسٹر سسودیا نے آمریت کے خلاف لڑنے کے لئے سب کو متحد ہونے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا میں ان لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں جو این ڈی اے میں نئے شامل ہوئے ہیں، یہ مت سوچیں کہ صرف عام آدمی پارٹی کے لیڈر ہی جیل جائیں گے ، ان کا نمبر بھی آئے گا۔ اپوزیشن متحد ہو کر گرجتی ہے تو اروند کیجریوال بھی 24 گھنٹے کے اندر باہر آجائیں گے ۔ ہم سب کو ‘تاناشاہی ہندوستان چھوڑو’ کے لیے لڑنا ہوگا۔
بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بھگت سنگھ کے شاگرد ہیں اور ڈرنے والے نہیں ہیں۔ بی جے پی کے طوطے اور مینا کتنے ہی طاقتور کیوں نہ ہوں، وہ بابا صاحب کے آئین سے زیادہ طاقتور نہیں ہیں۔ ہم ان کی آمریت، جیل اور طوطی مینا سے نہیں ڈرتے ۔ اے اے پی کے لیڈر نے کہا کہ انہیں امید تھی کہ سات آٹھ مہینوں میں انصاف مل جائے گا لیکن اس میں 17 مہینے لگ گئے ، بالآخر سچائی کی فتح ہوئی۔
قبل ازیں مسٹر سسودیا کنبہ کے ارکان اور پارٹی لیڈروں کے ساتھ کناٹ پلیس کے قدیم ہنومان مندر پہنچے جہاں انہوں نے بجرنگ بلی کے درشن کئے ۔ اس دوران انہوں نے بجرنگ بلی کی پوجا کی اور ان کا آشیرواد لیا۔ یہاں ان کے ساتھ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور ایم پی سنجے سنگھ، وزیر سوربھ بھردواج، آتشی اور دیگر سینئر لیڈر بھی موجود تھے ۔ اس کے بعد مسٹر سسودیا بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ پہنچے ۔ یہاں انہوں نے مہاتما گاندھی کو ہاتھ جوڑ کر نمن کیا اور ان کی سمادھی پر پھول چڑھائے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی پیر کو بائیو فورٹیفائیڈ کی 109 اقسام جاری کریں گے

Next Post

جے شنکر نے مالدیپ کے صدر معیزو سے ملاقات کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ

جے شنکر نے مالدیپ کے صدر معیزو سے ملاقات کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.