جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہم نے قوم کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی: مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-29
in قومی خبریں
A A
مودی کا دورہ:نچلی سطح کی جمہوریت کی نمائش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

راجکوٹ//وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی حکومت کے آٹھ برس مکمل ہونے کے حوالے سے ہفتہ کو کہا کہ انہوں نے قوم کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے ہندوستان کا کوئی بھی شخص شرمندگی محسوس کرے۔
گجرات کے ایک دن کے دورے پر گئے مسٹر مودی نے راجکوٹ میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ آٹھ برسوں میں، میں نے مادر وطن کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ محترم باپو اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کی اس پاک سرزمین سے مجھے ایسے سنسکار ملے ہیں، جن کی وجہ سے میں نے ایسا کوئی کام نہیں کیا، جس سے آپ کو یا ہمارے ملک کے کسی شہری کو شرمندگی کا سامنا ہو۔
انہوں نے راجکوٹ کے اٹکوٹ میں ماتوشری کے ڈی پی ملٹی اسپیشلٹی اسپتال کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے مہاتما گاندھی اور سردار پٹیل کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ملک کی خدمت کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی حکومت ملک کی خدمت میں اپنے آٹھ سال مکمل کر رہی ہے۔ گزشتہ برسوں میں ہم نے غریبوں کی خدمت، گڈ گورننس اور غریبوں کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی ہے۔ ہم نے سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا سمادھان کے نعرے پر عمل کرتے ہوئے ملک کی ترقی کو ایک نئی تحریک دی ہے۔
وزیر اعظم نے اپنی حکومت کی غریبوں کی بہتری کے لیے چلائی جانے والی اسکیموں کا تفصیل سے ذکر کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ماؤں اور بہنوں کے جن دھن اکاونٹس میں براہ راست رقم جمع کرائی ہے۔ کسانوں اور مزدوروں کے کھاتوں میں رقم جمع کرائی گئی۔ ہم نے غریبوں کے کچن میں چولہا جلانے کے لیے مفت گیس سلنڈر کا انتظام کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 33 افراد ہلاک

Next Post

امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

فرضی سیاسی جماعتوں کے ذریعے 10 ہزار کروڑ روپے کا کالا دھن ہوا سفید، جے پی سی کرے جانچ: کانگریس

2026-09-10
Next Post
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ

امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.