جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکا کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں؛ اسرائیل آپ کا وفادار اور ثابت قدم ساتھی رہے گا، نیتن یاہو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-26
in عالمی خبریں
A A
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لندن کی عدالت نے بلغاریہ کے چھ شہریوں کو روس کے لیے جاسوسی کے جرم میں قید کی سزا سنادی

اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے: الثانی

واشنگٹن//
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں غزہ جنگ میں اپنے اتحادیوں کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی عوام کی جانب سے میں آپ کا شکریہ ادا کرنے امریکا آیا ہوں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا امریکی کانگریس سے یہ چوتھی بار خطاب تھا جس سے آنجہانی برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل کا امریکی کانگریس سے سب سے زیادہ بار تقریر کرنے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
تاہم اس تاریخی موقع پر اسرائیلی وزیراعظم کو غزہ میں جارحیت کے باعث شدید تنقید اور مظاہروں کا سامنا کرنا پڑا۔ نیویارک کے الیگزینڈریا اوکاسیو کارٹیز اور سابق اسپیکر نینسی پیلوسی نے تقریر سننے سے انکار کر دیا تھا۔
اسی طرح کچھ ارکان خطاب کے دوران ہی اپنی ہی نشستیں چھوڑ کر ایوان سے باہر نکل گئے۔
دوسری جانب نیتن یاہو کی تقریر کے دوران پارلیمنٹ کے باہر عوام کا جم غفیر جمع ہوگیا اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ پولیس نے 200 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
یہ مظاہرہ اتنا شدید تھا کہ نیتن یاہو اس احتجاج کا اپنی تقریر میں زکر کیے بغیر نہ رہ سکے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے مظاہرین کو کہا کہ تم لوگ احمق ہو اور جان بوجھ کر ایران کا آلۂ کار بن رہے ہو۔
امریکی ارکان اسمبلی کی تالیوں کی گونج میں نیتن یاہو نے غزہ پر سکیورٹی کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنی جنگی عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حماس ہتھیار ڈال دیتی ہے تو غزہ کی جنگ ختم ہو جائے گی۔
اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں آپ کو ایک چیز کا یقین دلانے آیا ہوں کہ ہم جیتیں گے۔ یرغمالیوں کی واپسی کی پرامن کوششیں کامیاب ہوں گی اور تب تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
اس موقع پر نیتن یاہو نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے غزہ میں مشن کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے ہتھیاروں کی فوری فراہمی کا مطالبہ بھی کیا۔
نیتن یاہو نے اس تاثت کو غلط قرار دیا کہ ہم غزہ میں بے گھر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمیں غزہ کو فلسطینی سول انتظامیہ کے زیر انتظام کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ غزہ کا انتظام ایسے فلسطینیوں کے زیر انتظام ہونا چاہیے جو اسرائیل کو تباہ نہیں کرنا چاہتے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے صدر بائیڈن کی غزہ جنگ میں حمایت کا شکریہ ادا کیا اور گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی خودمختاری کو تسلیم کرنے، یروشلم کو دارالحکومت ماننے اور امریکی سفارت خانے کو وہاں منتقل کرنے سے ایران کی جارحیت کا مقابلہ کرنے تک پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

صدر مرمو اپنے دور اقتدار کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک استاد کے کردار میں نظر آئیں

Next Post

خطرناک سمندری طوفان ’گیمی‘ تائیوان کے ساحل سے ٹکرا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
عالمی خبریں

لندن کی عدالت نے بلغاریہ کے چھ شہریوں کو روس کے لیے جاسوسی کے جرم میں قید کی سزا سنادی

2025-05-14
عالمی خبریں

اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے: الثانی

2025-05-14
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ نے امریکا میں ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حکم نامے پر دستخط کردیے

2025-05-14
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کی وارننگ

2025-05-14
یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
عالمی خبریں

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

2025-05-13
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

2025-05-13
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر
عالمی خبریں

امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

2025-05-13
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل
عالمی خبریں

کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

2025-05-13
Next Post
سمندر میں موسکوا بحری جہاز سے دھویں کے بادل …کیئف اور ماسکو کے متضاد دعوے

خطرناک سمندری طوفان ’گیمی‘ تائیوان کے ساحل سے ٹکرا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.