ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

میں نے زیلنسکی سے یوکرین میں جنگ ختم کرانے کا وعدہ کیا ہے: ٹرمپ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-21
in عالمی خبریں
A A
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

نیویارک//
سابق امریکی صدر اور ریپبپکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کہنا ہے کہ انہوں نے یوکرین کے صدر ولودی میر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان سے وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ وائٹ ہاؤس میں واپس آ گئے تو یوکرین اور روس کے درمیان جنگ ختم کرا دیں گے۔
ٹرمپ نے Truth Social پلیٹ فارم پر لکھا کہ امریکا کا آئندہ صدر بننے کی صورت میں "میں دنیا میں امن لاؤں گا اور اس جنگ کو ختم کر دوں گا جو بہت سی جانیں لے چکی ہے”۔
دوسری جانب یوکرین کے صدر نے مذکورہ ٹیلی فون کال وصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔ زیلنسکی نے اس موقع پر ارب پتی ٹرمپ کو سرکاری طور پر ریپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار نامزد ہونے پر مبارک باد پیش کی۔
زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر لکھا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ اس بات پر اتفاق رائے ہو گیا کہ ہم براہ راست ملاقات میں اُن اقدامات پر بات چیت کریں جو یوکرین میں ایک منصفانہ اور مستقل امن کے لیے لازم ہیں۔
یوکرین کے صدر نے ہفتے کے روز پنسلوینیا میں ٹرمپ پر "خوف ناک” قاتلانہ حملے کی مذمت بھی کی۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے 27 جون کو صدارتی مباحثے کے دوران میں یہ اعلان کیا تھا کہ وہ انتخابات جیتنے کی صورت میں 24 گھنٹے کے اندر یوکرین میں جنگ ختم کرا سکتے ہیں۔ انھوں نے یوکرین کے دفاع پر خرچ کی جانے والی اربوں ڈالر کی امداد پر تنقید بھی کی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین جنگ کے ذریعے نہیں جیت سکتا۔
جو بائیڈن کے زیر قیادت امریکا کئیف حکومت کو عسکری امداد پیش کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ البتہ ٹرمپ کی جیت مستقبل میں کسی بھی امداد کو خطرے میں ڈال سکتی ہے اور جنگ کے میدان میں یوکرین کی پوزیشن کمزور کر سکتی ہے۔
رواں میں جولائی میں روسی صدر ولادی میر پوتین نے باور کرایا تھا کہ وہ یوکرین میں جنگ ختم کرانے کے حوالے سے ٹرمپ کے تبصرے کو سنجیدگی سے لیتے ہیں تاہم وہ اس تجویز کی تفصیلات نہیں جانتے۔
ادھر زیلنسکی نے ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ روس کے ساتھ جنگ کو جلد ختم کرانے کے حوالے سے اپنے منصوبہ ظاہر کریں۔ زیلنسکی نے خبردار کیا کہ ایسی کسی بھی تجویز سے گریز کرنا چاہیے جو ان کے ملک کی خود مختاری کو پامال کرے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے روس کے بارے میں بعض بیانات نے یوکرین کو سپورٹ کرنے والے کئی مغربی ممالک میں غصے کی لہر دوڑا دی تھی۔ اس میں 20 جون کو دیا گیا بیان بھی شامل ہے جس میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیٹو اتحاد میں یوکرین کی شمولیت کو مسترد کرنا روس کا حق ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ممبئی میں ایک بار پھر موسلادار بارش کا سلسلہ جاری

Next Post

برطانیہ کے شہر لیڈز میں ہنگامے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

برطانیہ کے شہر لیڈز میں ہنگامے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.