ہرارے//
بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال نے 1 گیند پر 13 رنز بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔
گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اوپنر یشسوی جیسوال نے اننگز کی پہلی ہی گیند پر 12 رنز بنا کر تاریخ رقم کر دی۔
میچ میں زمبابوے نے پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا، میزبان ٹیم کی طرف سے سکندر رضا نے پہلا اوور کرایا۔
انہوں نے پہلی ہی گیند فل ٹاس کرائی جس پر بھارتی بلے باز یشسوی جیسوال نے ڈیپ اسکوائر لیگ پر آرام سے چھکا لگا دیا۔
امپائر نے اس گیند کو نو بال قرار دیا تو بھارت کو بغیر کسی گیند کے 7 رنز حاصل ہوئے اور ساتھ میں فری ہٹ بھی مل گئی۔
سکندر رضا کی اگلی گیند پر جیسوال نے ایک بار پھر شاٹ لگاتے ہوئے گیند کو باؤنڈری کے پار پہنچا دیا، یوں بھارتی ٹیم کے کھلاڑی 1 گیند پر 13 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 167 رنز بنائے جبکہ زمبابوے کی ٹیم 125 رنز بناکر آل آؤٹ ہو گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ہرارے میں بھارت اور زمبابوے کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آخری میچ کھیلا گیا تھا، جو بھارت نے 42 رنز سے جیت کر 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز 4 – 1 سے اپنے نام کر لی۔
مشکل وقت میں سنجو سیمسن (58) کی نصف سنچری اور مکیش کمار (22 رن پر 4 وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی مدد سے ہندوستان نے پانچویں ٹی۔ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو اتوار کو 42 رنز سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کی نوجوان بریگیڈ نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔
ہرارے اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں ہندوستان نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں پر 167 رنز بنائے جس کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 125 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ہندوستان کی نوجوان ٹیم نے غیر ملکی دورے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پہلا ٹی۔ٹوئنٹی میچ ہارنے کے بعد ہندوستانی کھلاڑیوں نے جوابی حملہ کیا اور سیریز کے بقیہ چاروں میچ یک طرفہ انداز میں جیت لئے۔
آج کے میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے آئی ہندوستانی ٹیم 40 رنز پر تین اہم وکٹیں گنوانے کے بعد ایک موقع پر مشکل میں پڑ گئی۔ ایسی صورت حال میں سنجو نے ایک سرے کو سنبھالا اور میزبان بولنگ اٹیک کا صبر کے ساتھ سامنا کیا اور ریان پراگ (22) کے ساتھ مل کر ہندوستان کے اسکور کو تین کے ہندسوں تک لے گئے۔ وکٹ کیپر بلے باز نے کئی شاندار شاٹس کھیلے جن میں بلیسنگ مزاربانی کے آؤٹ ہونے سے قبل چار بلند و بالا چھکے بھی شامل تھے۔
ریان کے آؤٹ ہونے کے بعد سنجو کا ساتھ دینے آئے شیوم دوبے (26) نے جارحانہ بلے بازی کی اور صرف 12 گیندوں میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ اگرچہ اننگز کے آخری اوور میں رنز چرانے کی کوشش میں اس نے اپنی وکٹ گنوا دی، لیکن دوسرے سرے پر رنکو سنگھ (ناٹ آؤٹ 11) سکور بورڈ کو 167 رنز تک لے جانے میں کامیاب رہے۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مکیش کمار نے پہلے ہی اوور میں زمبابوے کی پہلی وکٹ لے کر اپنے ارادوں کا اظہار کر دیا تھا۔ مکیش نے اسپیل کے اگلے ہی اوور میں برائن بینیٹ (10) کو آؤٹ کرکے میزبان ٹیم کو دوسرا جھٹکا دیا۔ تادے ونشے مارومنی (27) اور دیون مائرز(34) نے کچھ دیر تک ہندوستانی حملے کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی لیکن واشنگٹن سندر نے مارومنی کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے پنپ رہی ساجھیداری کا خاتمہ کردیا۔ کپتان سکندر رضا (8) کو شیوم نے ڈائریکٹ تھرو کے ذریعے رن آؤٹ کیا۔ شیوم دوبے نے میئرز کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ لورآرڈر بلے بازوں میں صرف فراز اکرم (27) کچھ دیر تک رہے۔ انہوں نے دو چوکے اور دو چھکے لگا کر ہجوم کا دل بہلایا لیکن یہ ہندوستان کو فتح سے دور کرنے کے لیے ناکافی اننگز تھی۔
ہندوستان کی جانب سے مکیش کمار کے علاوہ شیوم دوبے نے دو جبکہ تشار دیش پانڈے، ابھیشیک شرما اور واشنگٹن سندر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔