کاٹھمنڈو//
نیپال کے علاقے چتوان میں ٹریفک کے دو الگ الگ حادثات میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دو بسیں دریا میں گرنے کے نتیجے میں کل 62 افراد لاپتہ ہوگئے۔
چتوان کے عہدے دار اندرا دیو یادو نے بتایا کہ دارالحکومت کھٹمنڈو سے 41 افراد کو لے کر گوڑ جا رہی تھی جس کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں یہ بس دریا میں گر گئی جس میں سوار 3 افراد بس سے چھلانگ لگا نے میں کامیاب ہو گئے۔
یادو نے بتایا کہ 24 افراد کی گنجائش والی ایک دیگر بس کھٹمنڈو کی طرف سفر کر رہی تھی جو کہ دریا میں گر گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہوئے 62 افراد کی تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔
نیپالی وزیر اعظم پشپا کمل دہل نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں حادثات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امدادی کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایات دی ہیں۔