منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی بے مثال ہیں، نہرو سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا: ترویدی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-29
in قومی خبریں
A A
پورا ہندوستان منی پور کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما سدھانشو ترویدی نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کا شمار دنیا کے بڑے ممالک میں ہوتا ہے اور ان کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ دنیا بھر میں چونکہ وہ سب سے ٹاپ پر ہیں اس لیے ان کا موازنہ سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو سے نہیں کیا جا سکتا۔
کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن ارکان کے ہنگامے کے درمیان صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے مسٹر ترویدی نے کہا کہ مسٹر مودی جنہوں نے مسلسل تیسری بار ملک کی باگ ڈور سنبھالی ہے ، اس ریکارڈ کی برابری کی ہے ۔ سابق وزیر اعظم کے بارے میں اپوزیشن کانگریس کا کہنا ہے کہ مسٹر مودی پنڈت نہرو کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ یہ بھی مانتے ہیں کہ مسٹر مودی اور مسٹر نہرو کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ مسٹر مودی کی مقبولیت غیر معمولی ہے اور ملک اور دنیا میں ان کی مقبولیت پنڈت نہرو سے کہیں زیادہ ہے ۔
این ای ای ٹی امتحان لیک کے معاملے پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان میں اپوزیشن کے نعرے کے درمیان مسٹر ترویدی نے کہا کہ وہ تین نکات کی بنیاد پر کہہ سکتے ہیں کہ مسٹر مودی اور پنڈت نہرو کے درمیان موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ 2014 کے عام انتخابات سے پہلے مسٹر مودی کو متفقہ طور پر بی جے پی کے وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر منتخب کیا گیا تھا جبکہ پنڈت نہرو کو کانگریس کے اعلیٰ ترین پالیسی ساز ادارے میں سب سے اوپر لیڈر کے انتخاب میں کوئی ووٹ نہیں ملا تھا۔ اس کے باوجود انہیں اعلیٰ رہنما کے طور پر چنا گیا۔ مسٹر ترویدی نے کہا کہ پنڈت نہرو کے دور حکومت میں ان کے مخالفین کو جیل میں ڈال دیا گیا تھا، جب کہ مسٹر مودی کے دور حکومت میں ان کے سخت ترین مخالفین بھی پارلیمنٹ کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیسرا نکتہ یہ ہے کہ مسٹر مودی کو فرانس، روس، بھوٹان، مصر، بحرین اور دیگر کئی ممالک نے ان کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازا ہے جبکہ پنڈت نہرو کو بیرون ملک ایسا اعزاز کبھی نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ جب مسٹر مودی وزیر اعظم تھے تو کانگریس اور دیگر پارٹیوں کے لیڈروں کو بھی بھارت رتن سے نوازا گیا تھا جبکہ پنڈت نہرو کو اپنی ہی حکومت سے بھارت رتن ملا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ اس لیے کہتے ہیں کیونکہ مسٹر مودی جیسی کوئی مثال نہیں ہے اور ان کا پنڈت نہرو سے کوئی موازنہ نہیں ہو سکتا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پوری دنیا میں عام انتخابات کا تذکرہ ہو رہا ہے : پاٹیدار

Next Post

صدر جمہوریہ نے کرناٹک کے ہاویری ضلع میں ہوئے حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا

صدر جمہوریہ نے کرناٹک کے ہاویری ضلع میں ہوئے حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.