ہفتہ, جون 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پی ڈی پی کو۵۴ میں سے ۵؍اسمبلی حلقوں میں برتری ملی

نتائج پریشان کن‘ ہمیں دیکھنا ہو گا غلطی کہاں ہوئی :ـاختر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-07
in مقامی خبریں
A A
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام

Mehbooba

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

سرینگر//
پیپلز ڈیموکریٹ پارٹی (پی ڈی پی) جو ایک زمانے میں کشمیر کے سیاسی افق پر پورے جاہ و جلال کے ساتھ سایہ فگن تھی،آج اس کا وجود دھندلا دھندلا سا نظر آ رہا ہے ۔
یہ پارٹی حالیہ لوک سبھا انتخابات میں نہ صرف کوئی بھی سیٹ حاصل نہ کرسکی بلکہ پونچھ راجوری سمیت کشمیر کے دس اضلاع کے۵۴؍اسمبلی حلقوں میں سے صرف ۵حلقوں پر ہی برتری بنانے میں کامیاب ہوئی۔
دفعہ۳۷۰کی تنسیخ کے بعد منعقد ہونے و الے یہ بڑے انتخابات پی ڈی پی کو اپنی شان رفتہ کی بحالی کے لئے ایک اہم موقعہ تھے ۔
گذشتہ پانچ برسوں کے دوران کئی اہم لیڈروں نے اس پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کی جس سے پارٹی کی ساخت کمزور ہوئی ہے ۔
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو اننت ناگ ، راجوری لوک سبھا سیٹ سے نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر میاں الطاف سے قریب تین لاکھ ووٹوں کے بڑے مارجن سے ہرا دیا۔
الیکشن نتائج سے یہ بات روشن ہوئی کہ محبوبہ مفتی اور ان کی میڈیا مشیر اور صاحبزادی التجا مفتی کی اننت ناگ ، راجوری لوک سبھا حلقے میں وسیع انتخابی مہم ثمر آور ثابت نہیں ہوسکی۔
وہ اپنے حریف میاں الطاف پر جنوبی کشمیر جو ایک زمانے میں پی ڈی پی کا گڑھ مانا جاتا تھا، صرف تین اسمبلی حلقوں میں برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق محبوبہ مفتی جنوبی کشمیر کے تین اسمبلی حلقوں اننت ناگ، اننت ناگ ویسٹ اور سری گفوارہ، بجبہاڑہ پر ہی لیڈ بنا سکیں جبکہ باقی تمام حلقوں پر میاں الطاف کا پلڑا بھاری رہا۔
جنوبی کشمیر کے تین اسمبلی حلقوں میں نیشنل کانفرنس، کانگریس کی حمایت سے لیڈ بنانے میں کامیاب ہوئی جبکہ ایک اسمبلی حلقے پر اس کو سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی کی حمایت حاصل رہی۔
بتادیں کہ بارہمولہ لوک سبھا سیٹ ۱۸؍اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہے ۔
ایک سیاسی مبصر کا ماننا ہے’’گرچہ محبوبہ مفتی گذشتہ پانچ برسوں سے مرکزی حکومت کی پالسیوں کی زور دار تنقید کر رہی ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ لوگ اس پارٹی کے ماضی میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کو نہیں بھولے ہیں‘‘۔
سرینگر لوک سبھا سیٹ پر پی ڈی پی لیڈر وحید پرہ کو نیشنل کانفرنس کے لیڈر آغا روح اللہ نے شکست دے دی اور پرہ اس سیٹ پر صرف دو اسمبلی حلقوں میں برتری بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
وحید پرا جس نے ایک لاکھ ۶۸ہزار۴سو۵۰ووٹ حاصل کئے ‘۱۸؍اسمبلی حلقوں میں سے صرف پلوامہ اور راجپورہ اسمبلی حلقوں پر لیڈ بنا سکے ۔
بارہمولہ لوک سبھا سیٹ پر بھی پی ڈی پی کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی جہاں پارٹی کے امید وار فیاض میر کی ضمانت ہی ضبط ہوگئی جس نے صرف۲۷ہزار۴سو۸۸ووٹ حاصل کئے ۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ لوک سبھا الیکشن کے نتائج پی ڈی پی کے لئے ایک زور دار دھچکا ہے جس سے کشمیر کے سیاسی منظر نامے پر اس پارٹی کا وجود کا عکس ظاہر ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان الیکشن کے اثرات اسمبلی انتخابات پر مرتسم ہوں گے ۔
پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور محبوبہ مفتی کے قریبی ساتھی نعیم اختر نے بھی لوک سبھا الیکشن نتائج کو پارٹی کے لئے پریشان کن قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا’’یہ نتائج بلا شبہ پریشان کن ہیں۔ ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ ہماری خیر سگالی کو ووٹ میں تبدیل کرنے کی کوششوں میں کہاں پر غلطی ہوئی‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ محبوبہ مفتی کے والد مرحوم مفتی محمد سعید نے کانگریس سے ناطہ توڑ کر سال۱۹۹۹میں پی ڈی پی کی بنیاد ڈالی تھی۔جموں وکشمیر میں اس جماعت نے سال۲۰۰۳میں کانگریس کے ساتھ مل کر حکومت بنائی اور بعد میں سال۲۰۱۵میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرکے بر سر اقتدار ہوئی تاہم سال۲۰۱۹میں دفعہ۳۷۰کی تنسیخ کے بعد کئی بڑے لیڈر اس پارٹی کو چھوڑ گئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموںکشمیر کے لوگوں نے بی جے پی کو ایک بار پھر سپورٹ کیا : رویندرینا

Next Post

جموںکشمیر ہائی کورٹ میں ۱۰جون سے گرمائی تعطیلات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
Next Post
حیدر پورہ جھڑپ:عامر ماگرے کے لواحقین کو ۵لاکھ روپے کا معاوضہ برقرار

جموںکشمیر ہائی کورٹ میں ۱۰جون سے گرمائی تعطیلات

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.