منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر محبوبہ مفتی کے خلاف مقدمہ درج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-29
in تازہ تریں
A A
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر محبوبہ مفتی کے خلاف مقدمہ درج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۲۹مئی

جموں و کشمیر پولیس نے پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے خلاف اننت ناگ ، راجوری لوک سبھا سیٹ پر پولنگ کے دن انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے ۔

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

بتادیں کہ محبوبہ مفتی جو اننت ناگ ،راجوری لوک سبھا سیٹ کی ایک امید وار ہیں، نے 25 مئی، جب اس سیٹ کے لئے پولنگ ہو رہی تھی، کو اننت ناگ میں پارٹی ورکروں کی مبینہ گرفتاری کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا تھا۔

دریں اثنا پی ڈی پی صدر نے ان کے خلاف درج ایف آئی آر کو’حکومت کے سامنے سچ بولنے کی قیمت ادا کرنے ‘سے تعبیر کیا ہے ۔

محبوبہ نے بدھ کے روز’ایکس‘پر اپنے ایک طویل پوسٹ میں کہا”بظاہر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میرے خلاف درج ایف آئی آر دیکھ کر ہنسی آئی“۔انہوں نے کہا”یہ پی ڈی پی نے حکومت کے سامنے سچ بولنے کی قیمت ادا کی ہے “۔

پی ڈی پی کی صدر کا پوسٹ میں کہنا تھا”ہمارا احتجاج حکومت ہند کے خلاف تھا جس نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر پی ڈی پی کے سینکڑوں پولنگ ایجنٹوں اور ورکروں کو ووٹنگ سے گھنٹوں پہلے ہی حراست میں لیا تھا“۔

محبوبہ نے کہا”اس پر ہی اکتفا نہیں کیا گیا بلکہ اس انتظامیہ نے ووٹروں کو ڈرانے اور ان کو ووٹ ڈالنے سے باز رکھنے کے لئے روایتی طور پر پی ڈی پی کے گڑھ مانے جانے والے علاقوں میں محاصرہ اور تلاشی کارروائیاں انجام دیں“۔

ان کا پوسٹ میں مزید کہنا ہے ”الٹا چور کوٹوال کو ڈانٹے “۔

یہ ایف آئی آر سری گفوارہ بجبہاڑہ کے اسسٹنٹ ریٹرنگ افسیر کی طرف سے محبوبہ مفتی کے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے خلاف دائر شکایت پر درج کیا گیا ہے ۔

شکایت میں کہا گیا” 25 مئی کو محبوبہ مفتی کی قیادت میں پی ڈی پی ورکروں کی ایک بڑی تعداد قصبہ بجبہاڑہ میں جمع ہوئی اور پی ڈی پی ورکروں کی رہائی کے حق میں نعرہ بازی کی جو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے “۔

شکایت کے مطابق پی ڈی پی ورکروں کے ایک بڑے گروہ نے مین روڈ کو بھی بند کر دیا اور بجبہاڑہ میں زائد از ایک گھنٹے تک احتجاج کیا جو سی آر پی سی کے دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے جو متعلقہ ضلع مجسٹریٹ کے حکم کے مطابق اس وقت اننت ناگ ،راجوری لوک سبھا سیٹ پر نافذ تھا۔

ریٹرنگ افسر کی شکایت میں کہا گیا”سی آر پی سی کے دفعہ 144 کے دوران 4 جون تک چار افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی عائد ہے لہذا اس حکم کی خلاف ورزی کرنے میں درخواست ہے کہ میڈیم محبوبہ مفتی کے ساتھ ان کے کارکنوں جن کی شناخت متعلقہ پولیس اتھارٹی کرتی ہے ، کے خلاف تحت قواعد ضروری کارروائی شروع کی جائے “۔

بعد ازاں تعزیرات ہند کی دفعہ 147 (فساد کی سزا)، 188 (سرکاری ملازم کے ذریعہ جاری کردہ حکم کی نافرمانی)، تعزیرات ہند کی دفعہ 341 (غلط معانعت کی سزا) اور 1950،1951 اور 1989کے تحت عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ 126 کے تحت پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں مقدمہ

درج کیا گیا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں اگلے چار دنوں کے دوران لوگوں کو گرمی سے راحت ملنے کی امید

Next Post

کپواڑہ میں 5 افراد کنویں میں گر گئے 2 افراد جاں بحق، 3 اسپتال میں داخل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی

کپواڑہ میں 5 افراد کنویں میں گر گئے 2 افراد جاں بحق، 3 اسپتال میں داخل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.