منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

مودی نے جاپان کے چار اعلیٰ کاروباری لیڈروں سے ملاقات کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-23
in تازہ تریں
A A
مودی کا دورہ:نچلی سطح کی جمہوریت کی نمائش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

ٹوکیو/۲۳مئی
جاپان کے دو روزہ دورے پر پہنچنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلی بار آج یہاں جاپان کے چار اعلیٰ کاروباری لیڈروں سے ملاقات کی اور انہیں ہندوستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے امکانات اور ان سے فائدہ اٹھانے کے بارے میں بتایا۔
امریکہ، آسٹریلیا، ہندوستان اور جاپان کے کواڈرینگولر الائنس (کواڈ) سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے مسٹر مودی نے اپنی کاروباری ملاقاتوں کی شروعات ڈاکٹر نبوہیرو اینڈو، صدر، این ای سی کارپوریشن سے کی ، اور پھرفاسٹ ریٹیلنگ کمپنی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تاداشی یانائی ،سوزوکی موٹر کارپوریشن کے سینئر ایڈوائزر اوسامو سوزوکی اور سافٹ بینک گروپ کارپوریشن کے بورڈ ڈائریکٹر ماسایوشی سون سے بھی ملاقات کی۔
اینڈو کے ساتھ اپنی ملاقات میں، مسٹر مودی نے ہندوستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں این ای سی کے کردار کی تعریف کی۔ چنئی انڈمان اور نکوبار جزائر اور کوچی لکشدیپ آپٹیکل فائبر پروجیکٹس میں این ای سی کا تعاون اہم ہے ۔ وزیر اعظم نے پروڈکٹیوٹی لنک انسینٹیو اسکیم کا خاکہ پیش کیا اور نئی ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور ساتھ ہی ہندوستان میں ٹیکسیشن اور لیبر قوانین میں لبرلائزیشن کے بارے میں معلومات فراہم کی۔
تاداشی یانائی کے ساتھ اپنی ملاقات میں، مسٹر مودی نے ہندوستان میں ٹیکسٹائل کے کاروبار کی ترقی اور پروڈکٹیوٹی لنک انسینٹیو اسکیم کے تحت سرمایہ کاری کے مواقع اور صنعتی ترقی، انفراسٹرکچر، ٹیکسیشن اور لیبر ریفارمز اورغیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار کرنے میں آسانی کے شعبوں میں اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے یونیکلیو کو ہندوستان میں ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ ہب بنانے کی سمت میں زیادہ سے زیادہ شراکت پر زور دیا۔ مودی نے یونیکلو کو پی ایم مترا اسکیم کا فائدہ اٹھانے کی پیشکش بھی کی۔
اوسامو سوزوکی کے ساتھ اپنی ملاقات میں‘ مودی نے ہندوستان میں سوزوکی موٹرز کے تعاون کو یاد کیا اور کہا کہ اس نے ہندوستان میں آٹوموبائل انڈسٹری کو بدل دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوزوکی موٹر گجرات پرائیویٹ لمیٹڈ اور ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ آٹوموبائل اور آٹو کمپونینٹس سیکٹر میں پروڈکٹیوٹی لنک انسینٹیو اسکیم کے پہلے مستفید ہوئے ہیں۔ انہوں نے ہندوستان میں الیکٹرک گاڑیوں اور بیٹریوں کے لئے سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ اور ری سائیکلنگ مراکز کے قیام کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ہندوستان میں مقامی اختراعی نظام قائم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ماسایوشی سون کے ساتھ اپنی ملاقات میں وزیر اعظم نے ہندوستان کے اسٹارٹ اپ سیکٹر میں سافٹ بینک کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے ہندوستان میں ٹیکنالوجی، توانائی اور مالیات کے شعبے میں مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے ہندوستان میں کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عازمین حج کو کورونا مخالف ٹیکہ لگوانے کے علاوہ دیگر ضروری ویکسین کی ڈوز لینے کا مشورہ

Next Post

بانڈی پورہ میں نیا نویلا دولہا سڑک حادثے میں از جان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
اودھم پور سڑک حادثے میںتین مسافر از جان

بانڈی پورہ میں نیا نویلا دولہا سڑک حادثے میں از جان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.