پیر, جولائی 20, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یوکرین کیلئے اضافی پیٹریاٹ میزائلوں سمیت چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-28
in عالمی خبریں
A A
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

واشنگٹن//
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ یوکرین کو اضافی پیٹریاٹ میزائلوں کی کھیپ فراہم کرے گا۔
تاکہ یوکرین روس کے خلاف اپنے فضائی دفاعی نظام کو بہتر بنا سکے۔ پیٹریاٹ میزائلوں کی یہ اضافی فراہمی یوکرین کے لیے امریکہ کے 6 ارب ڈالر کے نئے امدادی پیکج کا حصہ ہے۔
یوکرین کو فراہم کردہ پیٹریاٹ میزائلوں کی یہ کھیپ ایئر ڈیفنس سسٹم میں اضافہ ہوگا۔ پیٹریاٹ میزائل اس پیکج کا حصہ ہیں جو نیشنل ایڈوانسڈ سرفیس ٹو ایئر میزائل سسٹم کے لیے فضائی دفائی لانچرز اور میزائلوں کو مربوط بنانے کے لیے شامل کیے گئے ہیں۔
یوکرین کے پاس موجود ہتھیاروں میں ریڈار پرانے دفاعی فضائی نظام سے متعلق ہیں جو یوکرین کے پاس سوویت یونین کے وقت سے چلی آرہی ہیں جو اب ناکارہ ہیں کیونکہ وہ پرانی ٹیکنالوجی سے تعلق رکھتی ہیں۔
واضح رہے چند روز پہلے امریکہ نے یوکرین اور اسرائیل وغیرہ کے لیے مجموعی طور پر 95 ارب ڈالر کے نئے فوجی امدادی پیکج کی منظوری دی ہے۔ یہ خطیر مالیت کے حامل پیٹریاٹ میزائل بھی اس نئے پیکج کی وجہ سے یوکرین کو ملیں گے۔
امریکی وزیر دفاع اسٹن نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ میں یوکرین کی فوجی معاونت کے پیکج کے طور پر 6 ارب ڈالر کا اعلان کر رہا ہوں۔ یہ اب تک کا سب سے بڑا دفاعی امدادی پیکج ہے جس کا آج اعلان کیا ہے۔
آسٹن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہایہ امدادی پیکج یوکرین کو اس بات کی بھی اجازت دے گا کہ وہ اپنی جنگی صلاحیت کو بہتر کرنے کے لیے امریکہ کی اسلحہ ساز صنعتوں سے نیا اور جدید اسلحہ خرید سکے۔
آسٹن نے مزید کہااس نظام کے تحت یوکرین اس صلاحیت میں بھی آجائے گا کہ وہ ڈرونز کا مقابلہ کر سکے۔ نیز توپ خانے کے لیے گولہ بارود، مرمت کے معاملات اور اسلحہ کی پائیداری کی ضروریات کو بھی پورا کیا جا سکے گا۔
امریکہ یوکرین کے سب سے بڑے حامی ملکوں میں سے ایک ملک ہے۔ فروری 2022 میں روس یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک امریکہ نے یوکرین کو 44 ارب ڈالر مالیت کی فوجی و دیگر امداد دی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جو بائیڈن، ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار

Next Post

وائلو اننت ناگ میں خاتون ڈوب کر جاں بحق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
ایران جنگ سے عالمی بحری اور فضائی کارگو سپلائی چین متاثر
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ میں ایران اور عمان آمنے سامنے

2026-07-14
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

سپریم لیڈر کو نشانہ بنایا جائے تو ایران کا سخت رد عمل ہوگا: کاظم غریب آبادی

2026-07-14
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے قریب تعینات کر دیے

2026-07-12
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا

2026-07-12
Next Post
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی

وائلو اننت ناگ میں خاتون ڈوب کر جاں بحق

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.