جموں/24اپریل
جموںکشمیر کے راجوری ضلع کے شاردا شریف علاقے میں ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں سرکاری ملازم کی ہلاکت کے بعد سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ متعدد افراد کو پولیس نے حراست میں لے کر ان سے پوچھ تاچھ شروع کی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق راجوری کے شاردا شریف علاقے میں سرکاری ملازم کی ہلاکت میں ملوث دہشت گردوں کو تلاش کرنے کی خاطر بدھ کے روز بھی تلاشی آپریشن جاری رہا۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بدھ کی صبح کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر ملی ٹینٹ مخالف آپرشن شروع کیا جس دوران لوگوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتک پولیس نے متعدد افراد کو پوچھ تاچھ کی خاطر حراست میں لے لیا ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کو تلاش کرنے کی خاطر راجوری میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ جموں وکشمیر پولیس نے منگل کی شام بتایا کہ لشکر طیبہ کے دہشت گرد نے سرکاری ملازم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔انہوں نے کہاکہ حملہ آور کی شناخت ابو حمزہ کے بطور کی گئی اور اس کی بڑے پیمانے پر تلاش جاری ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابو حمزہ کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے والے کو دس لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔