نیویارک//
پاپوا نیو گنی میں 109 کلومیٹر مشرق جنوب مشرقی علاقے کمبے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
یو ایس جیولوجیکل سروے نے کہا کہ اتوار کو 20:56:29گرین وچ مین ٹائم (جی ایم ٹی) پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.5تھی۔
زلزلے کا مرکز 5.85ڈگری جنوبی عرض البلد اور 151.08ڈگری مشرقی طول البلد میں 64.7کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔