منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

غلام نبی آزاد بی جے پی کے اشاروں پر ناچ رہا ہے ‘عمرعبداللہ کا الزام

’حد تو یہ ہے کہ جموں کشمیر میں عید الفطر کے روز بھی ملازمین کو ڈیوٹی پر حاضر ہونا پڑا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-15
in اہم ترین
A A
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

جموں///
جموںکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر‘ عمر عبداللہ نے اتوار کے روز کہاکہ سابق وزیرا علیٰ غلام نبی آزاد بی جے پی کے اشاروں پر ناچ رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ غلام نبی آزاد بی جے پی امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنانے کی خاطر ہی الیکشن عمل میں کود پڑا ہے ۔
عمر عبداللہ نے درگاہ حضرت بل کے امام و خطیب کو برطرف کرنے کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ حد تو یہ ہے کہ عید الفطر کے روز بھی ملازمین کو ڈیوٹی پر حاضر ہونا پڑا۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز بانہال کے کھاری میں روڈ شو کے دوران عمر عبداللہ نے لوگوں سے خطاب کے دوران کہاکہ اس بار کا پارلیمانی الیکشن غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ کیا اور ریاست کا درجہ چھین کر اس کویونین ٹریٹری میں تبدیل کیا۔
عمر عبداللہ نے کہا’’سال۲۰۱۹کے بعد بی جے پی نے جموں وکشمیر کے لوگوں کو دکھ کے سوا کچھ نہیں دیا‘‘۔ان کے مطابق بھارتیہ جنتاپارٹی کی جانب سے بلند بانگ دعوئے کئے جارہے ہیں لیکن حقیقت یہی ہے کہ بھاجپا نے جموں وکشمیر کے عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔
آزاد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہاکہ کانگریس نے آزاد کو عزت و قار اور رتبہ دیا اور بدلے میں اس نے کانگریس کے ساتھ بے وفائی کی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج آزاد کی یہ حالت ہے کہ وہ کہیں پر اپنا امیدوار کھڑا بھی نہیں کرسکتا۔ ان کے مطابق جہاں تک ادھم پور پارلیمانی نشست سے سروڑی کو بطور امیدوار کھڑا کرنے کا تعلق ہے تو میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ آزاد نے مسلم ووٹوں کو کاٹنے کی خاطر ہی سروڑی کو چناوی میدان میں اتارا ۔
این سی نائب صدر نے کہاکہ آزاد کو اس بات کی پوری علمیت ہے کہ ان کے امیدوار جیت نہیں سکتے لہذا بھاجپا کے امیدواروں کو فائدہ پہنچانے کی خاطر ہی وہ ایسا کر رہے ہیں۔
عمر عبداللہ نے کہاکہ آزاد بھارتیہ جنتاپارٹی کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کانگریس امیدوار کے حق میں اپنی رائے دہی کا استعمال کریں کیونکہ کانگریس کے بغیر کسی اور کو ووٹ دینا بی جے پی امیدوار کو کامیاب کرانے کے مترادف ہوگا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہاکہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال کیلئے بی جے پی اور اس کے پراکسی پارٹیاں ذمہ دار ہیں ۔
درگاہ حضرت بل سرینگر کے امام و خطیب کو عہدے سے ہٹانے کے بارے میں عمر عبداللہ نے کہا’’جمعتہ الوداع کے موقع پر میں بھی درگاہ حضرت بل میں موجود تھا، امام صاحب نے غیر مقامی شہری کو چار دفعہ کہا کہ وہ کسی دباؤ میں آکر تو اسلام قبول نہیں کر رہے اس کے جواب میں غیر مقامی شہری نے کہاکہ وہ اپنی مرضی سے ایسا کر رہے ہیں جس کے بعد اس نے کلمہ پڑا‘‘۔
ان کے مطابق غیر مقامی شہری کی جانب سے اسلام قبول کرنے کے بعد درگاہ حضرت بل کے امام و خطیب کو عید نماز کی پیشوائی کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جو حیران کن ہے ۔
عید الفطر کے روز ملازمین کوڈیوٹی پر حاضر رہنے کے بارے میں عمر نے کہاکہ بدقسمتی سے کہنا پڑ رہا ہے کہ پہلی دفعہ ملازمین کو عید الفطر کے روز بھی ڈیوٹی پر جانا پڑا۔انہوں نے کہاکہ باقی فرقوں سے تعلق رکھنے والوں کو تہواروں کے موقع پر چھٹی دی جاتی ہیں لیکن عید الفطر کے روز یہاں کے مسلمانوں کو ڈیوٹی دینی پڑی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی نے یو ٹی میں بھائی چارے کو مضبوط کیا

Next Post

لوک سبھا الیکشن:سجاد نے عمر کو غیر کشمیر اور سیاح قراردیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post

لوک سبھا الیکشن:سجاد نے عمر کو غیر کشمیر اور سیاح قراردیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.