لندن//
برطانیہ کی حکمراں جماعت کنزرویٹوپارٹی کےرکن پارلیمنٹ کو جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق گرفتار رکن پارلیمنٹ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی البتہ یہ معلوم ہے کہ ان کی عمر 50 برس سے زائد ہے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار رکن پارلیمنٹ پر 2002 سے 2009 کے دوران خاتون سے زیادتی کا الزام ہے، ان کے خلاف 2سال سے تحقیقات جاری تھی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق خاتون سے زیادتی کے واقعات لندن میں ہوئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق گرفتار حکمراں جماعت کے رہنما کی پارلیمنٹ کی رکنیت تاحال معطل نہیں کی گئی تاہم پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔