بغداد//
عراق کے جنوبی بصرہ صوبے میں منگل کو ایک سڑک حادثے میں ایک پرائمری اسکول کے چھ بچوں کی موت اور تقریباً 10 دیگر زخمی ہو گئے۔ عراقی خبر رساں ایجنسی (آئی این اے) نے یہ اطلاع دی۔
آئی این اے نے بتایا کہ حادثہ دوپہر کے وقت پیش آیا جب صوبائی دارالحکومت بصرہ سے تقریباً 15 کلومیٹر شمال میں الحرطہ میں ایک ریفریجریٹر ٹرک ان کے اسکول کے باہر سڑک پر کھڑے بچوں پر چڑھ گیا۔آئی این اے نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بریک فیل ہونے کی وجہ سے ڈرائیور نے ٹرک پر کنٹرول کھو دیا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔عراقی سیکورٹی فورسز نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جبکہ صوبے میں حکام نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا۔
عراقی ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق کے مطابق، 2023 میں 7000 سے زیادہ ٹریفک حادثات ہوئے اور اس کی بنیادی وجہ پرانی اور خراب سڑکیں، مناسب ٹریفک سگنلز کی کمی اور حفاظتی رکاوٹوں کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے۔