ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ناردھن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر کانگریس ناراض

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-28
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی// کانگریس نے کرناٹک کے کلیان راجیہ پرگتی پکشا کے ممبر اسمبلی جی جناردھن ریڈی کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کان کنی کے مافیا کو پارٹی میں شامل کرکے بی جے پی نے یہ ظاہر کردیا ہے کہ وہ مافیا کی سرپرست ہے اور کرپشن کو پروان چڑھاتی ہے ۔
کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بڑا سوال یہ ہے کہ مسٹر ریڈی کے خلاف 20 مقدمات زیر التوا ہیں اور بدعنوانی کے بے شمار ثبوت ہونے کے باوجود انہیں بچایا جا رہا ہے ۔ حکومت کو بتانا چاہیے کہ جب ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں تو ان کے لیے ریڈ کارپیٹ کیوں بچھایا جا رہا ہے ۔
مسٹر کھیڑا نے سوال کیا کہ "کیا مودی حکومت اس قدم سے بدعنوانی کو ختم کرنے کے اپنے دعوے کو کھوکھلا نہیں کر رہی ہے ؟ وزیر اعظم نریندر مودی ہمیشہ کہتے ہیں کہ میں ‘جنتا جناردن’ کے لیے انتھک جدوجہد کر رہا ہوں، وہ عوام کے لیے جدوجہد کرتے کبھی نظر نہیں آتے لیکن جناردھن ریڈی کے لئے جدوجہد کرتے ضرور نظر آرہے ہیں۔ ریڈی پر 35 ہزار کروڑ روپے کے گھوٹالہ کا الزام ہے اور ان کے خلاف سی بی آئی سمیت 20 کیس زیر التوا ہیں۔ انہوں نے غیر قانونی کان کنی کرکے جنگلات اور کانوں کو برباد کیا ہے ۔
کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ یہ وہی جناردھن ریڈی ہیں ، جن کے بارے میں ایک جج نے کہا تھا کہ انہوں نے ضمانت حاصل کرنے کے لیے 40 کروڑ روپے کی رشوت کی پیشکش کی تھی۔ بیلاری برادرز ، ہم یہ نام تین دہائیوں سے سن رہے ہیں۔ سال 1998 میں انہوں نے سشما سوراج جی کے الیکشن کی تمام ذمہ داریاں سنبھال لیں اور انتخابات کے بعد بی جے پی نے انہیں سنبھال لیا۔ مسٹر یدی یورپا اور ان کی جگل بندی مشہور ہے اور اس جگل بندی کی وجہ سے لوہے کی ایسی لوٹ مار اور غیر قانونی کان کنی ہوئی کہ ‘یدی-ریڈی گینگ’ مشہور ہو گیا۔ پھر 2011 سے 2017 کے درمیان انہیں کئی بار گرفتار کیا گیا۔
مسٹر پون کھیڑا نے کہا "اب جبکہ وہ بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں، سی بی آئی انہیں ایسی کلین چٹ دے گی کہ ہر داغ مٹ جائے گا۔ جیسے ہی وہ بی جے پی میں شامل ہوئے ، جناردھن ریڈی نے کہا – میں اپنی جڑوں میں واپس آ گیا ہوں۔ سمجھیں کہ ان کی بدعنوانی کی جڑیں کہاں ہیں ؟ بی جے پی کا پلان بی انتخابی بانڈز کو غیر قانونی قرار دینے کے بعد جناردھن ریڈی کو پارٹی میں شامل کرنا ہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ اب براہ راست شراکت… ہم کھائیں گے اور کھلائیں گے ۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملک میں بے روزگاری کے اعداد و شمار خوفناک ہیں: کھڑگے ۔ پرینکا

Next Post

کیجریوال عدالت میں بتائیں گے کہ مبینہ شراب گھوٹالہ کا پیسہ کہاں گیا: سنیتا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

کیجریوال عدالت میں بتائیں گے کہ مبینہ شراب گھوٹالہ کا پیسہ کہاں گیا: سنیتا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.