منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کیجریوال نے سپریم کورٹ میں دائر رٹ پٹیشن واپس لی، ای ڈی کی حراست کا سامنا کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-23
in قومی خبریں
A A
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ

Arvind

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی//مرکزی تفتیشی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے چنگل میں پھنسے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کو سماعت سے قبل ہی اپنی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر رٹ پٹیشن واپس لے لی۔
جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس بیلا ایم ترویدی پر مشتمل خصوصی بنچ کے سامنے مسٹر کیجریوال کا فریق پیش کرتے ہوئے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے جمعہ کو ٹرائل کورٹ میں ای ڈی کی حراست سے متعلق سماعت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ رٹ پٹیشن واپس لینا چاہتے ہیں۔
مسٹر کیجریوال کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے انہیں عرضی واپس لینے کی اجازت دے دی۔
مسٹر سنگھوی نے عدالت عظمیٰ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ای ڈی کی تحویل کا سامنا کرنا پڑے گا اور اگر ضرورت پڑی تو وہ سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے ۔
مسٹر کیجریوال کی تحویل سے متعلق نچلی عدالت میں آج سماعت ہونے والی ہے ۔
اس سے پہلے دن سپریم کورٹ کی کارروائی شروع ہونے کے فورا بعد خصوصی بنچ نے ایک خصوصی ذکر کے دوران (جمعہ کو) مسٹر کیجریوال کی جلد سماعت کی عرضی کو قبول کر لیا تھا اور آج کے لیے معاملے کی لسٹڈ کرنے کی ہدایت دی تھی۔
جسٹس کھنہ کی سربراہی والی خصوصی بنچ نے ای ڈی کے ذریعہ متعدد گرفتاریوں کے خلاف مسٹر کیجریوال کی عرضی پر فوری طور پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ای ڈی نے دہلی کی شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں مسٹر کیجریوال کو جمعرات کی رات یہاں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ اس سے قبل دہلی ہائی کورٹ نے اسی کیس میں گرفتاری سے راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے ان کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔
دہلی ہائی کورٹ کے جھٹکے کے بعد مسٹر کیجریوال نے ای ڈی کے ذریعہ اپنی گرفتاری کے خلاف کل رات سپریم کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی تھی۔
جمعہ کو بنچ کے سامنے ‘خصوصی تذکرہ’ کے دوران مسٹر سنگھوی، جو مسٹر کیجریوال کی نمائندگی کر رہے تھے ، نے رٹ پٹیشن کی جلد سماعت کی درخواست کی، جسے قبول کر لیا گیا۔
اس سے کچھ وقت پہلے مسٹر سنگھوی نے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی والی بنچ کے سامنے اس کیس کا خصوصی ذکر کیا تھا اور جلد سماعت کی درخواست کی تھی۔ جسٹس چندر چوڑ نے انہیں ہدایت دی تھی کہ وہ جسٹس کھنہ کی سربراہی والی بنچ کے سامنے اس معاملے کا ذکر کریں۔
مسٹر کیجریوال نے دہلی کی شراب پالیسی 2021-2022 کے معاملے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ذریعہ درج ایک کیس سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں اپنی گرفتاری سے (دہلی ہائی کورٹ سے ) راحت طلب کی (جسے بعد میں منسوخ کردیا گیا)۔ اسے حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ ان کی گرفتاری کی صورت میں سیکورٹی فراہم نہ کرنے کے ہائی کورٹ کے حکم کے بعد سپریم کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی گئی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیجریوال کو سیاسی سازش کے تحت گرفتار کیا گیا: آتشی

Next Post

حج 2024 میں محرم کوٹے سے مہاراشٹرا کی خواتین سب سے بڑی تعداد میں حج کریں گی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت

حج 2024 میں محرم کوٹے سے مہاراشٹرا کی خواتین سب سے بڑی تعداد میں حج کریں گی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.