نئی دہلی// صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے وزیراعظم کی سفارش پر آئین کی دفعہ 75 کی شق (2)کے تحت مرکزی وزراء کی کونسل سے پشوپتی پارس کا استعفیٰ فوری طور پر منظور کرلیا ہے ۔
مزید برآں صدر جمہوریہ ٔ ہند نے وزیراعطم کے مشورے کے مطابق کابینہ کے وزیر کرن ریجیجو کو ان کے موجودہ قلمدان کے علاوہ انہیں خوراک و ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزارت کا اضافی چارج سونپے جانے کی ہدایت دی ۔