منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

کشمیر واقعی بدل رہا ہے

سیاستدان بھی بدلیں اور میڈیا بھی!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-09
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

کتاب آئین سے جموں وکشمیر کے لئے مخصوص دفعہ ۳۷۰؍ اور ۳۵؍ اے ہٹانے کے تقریباً ساڑھے چار سال بعد وزیراعظم نریندرمودی کشمیر کے مختصر دورے پر آئے، ایک بہت بڑے عوامی اجتماع سے سپورٹس اسٹیڈیم سرینگر میں خطاب کیا، اپنے خطاب کے دوران کشمیرکی تعمیر نو کے تعلق سے اُٹھائے جارہے اقدامات، ترقیات کی راہ میں ایک نئے سفر کے آغاز، کشمیرکی سیاحتی صنعت کے ساتھ ساتھ زراعت اور ہارٹیکلچر کی ترقی کیلئے ترتیب دیئے جارہے نئے کلیدی اہمیت کے حامل منصوبوں کی ترتیب اوران پر عمل آوری کے عوام تک پہنچنے والے مالی ثمرات، جبکہ کشمیرکی سیاسی اُفق اور سابق اقتدار کے ادواروں میںخاندانی سیاست کے مسلط کردہ نظام جو بدعنوانیوں اور کورپشن سے عبارت تھا کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر بینک کے تعلق سے بھی کئی باتیں عوام کی گوش گذار کیں۔
کشمیر نشین کچھ سیاسی جماعتوں ، سوشل میڈیا سے وابستہ کچھ ایک ناقدین اور سماج کے مختلف طبقوں سے وابستہ افراد نے وزیراعظم کے خیالات یا دعوئوں پر ملا جلا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کچھ وزیراعظم کے خیالات کو زمینی حقیقت قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر کشمیرکے تعلق سے چھ سال سے عبارت محض جملہ بازی کا ایک اور تسلسل کے سوا کچھ بھی نہیں بلکہ عوام مایوس ہوئے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کی اکثریت وزیراعظم کی طرف سے سپریم کورٹ کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے ستمبر سے قبل ریاستی درجہ کی بحالی اور اسمبلی الیکشن کے انعقاد کے حوالہ سے کوئی یقین دہانی کراتے، جموںوکشمیر میں بڑھتی بے روزگاری کے مسئلے سے نمٹنے کی سمت میں کچھ نئے اقدامات کا اعلان کرتے، کشمیر میں آئے روز کے سنگین ہوتے بجلی بحران سے لوگوں کو نجات دلانے کیلئے ایک طویل مدت سے دو بجلی پروجیکٹوں کی ریاست (یوٹی) کی تحویل میں دینے کا اعلان کرتے اور معیشت کے تعلق سے کچھ دوسرے اقدامات کے حوالہ سے اعلانات کرتے وزیراعظم نے کچھ پرانے اور زیرتعمیر پروجیکٹوں کا تذکرہ کرکے مجمع لوٹنے کی کوشش کی۔
سیاسی جماعتوں کے درمیان اس نوعیت کی نوک جونک، تلخ وشیرین گفتاری، دعویٰ اور جوابی دعویٰ، طعنہ زنی اور سب سے بڑھ کر ایک دوسرے پر سیاسی اہداف کے تعلق سے بالادستی حاصل کرنے کی کوششیں نہ حیران کن ہیں اور نہ کچھ نیا پن کا عنصر ان میں ہوتا ہے۔ یہ ایک دیرینہ طریقہ کار ہے جس کو سن ،دیکھ اور پڑھ کر لوگ بحیثیت مجموعی اپنے لئے تفریح طبع کا ہی سامان تلاش کرتے ہیں۔ البتہ کچھ ایسے بھی ضرور ہوتے ہیں جو سیاسی جماعتوں سے وابستہ لیڈروں کے دعوئوں اور جوابی دعوئوں پر اپنا منفی اور مثبت ردعمل بھی ظاہر کرتے ہیں اور کالے داغ دھبے بھی تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
کشمیر کے ساتھ یہی ہوتا آرہا ہے۔ ترقیات اور باالخصوص معیشت کے مختلف پہلوئوں کے حوالوں سے دعویٰ اور جوابی دعوئوں کا یہ تسلسل ۱۹۴۷ء سے جاری ہے لیکن کشمیر کی بدقسمتی یہ رہی ہے کہ کوئی قد آور سیاست دان آج تک عوام کے جمہوری حقوق کی پامالی اور انسانی حقوق کی سلبی کے حوالہ سے معاملات اور پیش آمدہ واقعات کو زبان نہیںدے رہا ہے جو کشمیرکی سنجیدہ فکر اور حساس سول سوسائٹی کشمیر کے حوالہ سے گذرے ۷۵؍ سال کے دوران ابھرے سارے’’شر اور سیاسی فساد‘‘ کی اصل جڑ تصور کررہی ہے۔
بہرحال کشمیرنشین بعض سیاسی جماعتوں اور کچھ لیڈروں کی تنقید سے قطع نظر وزیراعظم نریندرمودی نے کشمیر کی معیشت اور ترقیاتی منظرنامے بشمول سیاحتی صنعت کی ترقی کے حوالہ سے جن نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے ان پر تیز رفتارعمل آوری کو یقینی بناکر واقعی معیشت کے حامل ان شعبوں کو ایک نئی بُنیاد فراہم ہوگی۔
کشمیر کا اوسط شہری اس بات میں دلچسپی نہیں رکھتا کہ وزیراعظم اور کشمیر نشین کسی سیاسی جماعت کے درمیان خاندانی میراث کے حوالہ سے کیا نظریات ہیں، موقف ہے یا کہی ان کہی کیا ہے،اس سب کا تعلق سیاسی مفادات اور سیاسی اشوز کے ساتھ ساتھ سیاسی سطح پر بالادستی کے حصول کو یقینی بنانے سے ہے اوسط کشمیری صرف یہ خواہش رکھتا ہے کہ سالہاسال بلکہ کئی دہائیوں پر محیط اس کی مصیبتوں، گھٹن ، روح فرسا تکالیف اور معاشی زبوں حالی کا دور کاخاتمہ کتنی تیز رفتاری سے ہوگا، وہ اس گھٹن زدہ ماحول سے باہر آنا چاہتا ہے، کیونکہ ابتر معاشی حالات ، بے کاری، آئے روز کی ہڑتال کا لوں، سنگ باری اور دبائو دھونس کی کالی آندھیوںنے اس کا نہ صرف اپنا سکون بلکہ گھروں کے گھروں تک کا سکون اور چین چھین رکھا ہے۔
اب اگر عوام اپنی اس خواہش بلکہ اپنی سب سے بڑی ضرورت کی تکمیل چاہتے ہیں اور اس تکمیل کے ساتھ ساتھ سیاسی اور معاشی اُفق پر ایک راحت بخش اور اطمینان بخش تبدیلی کی خواہش دلوں میں پال رہے ہیں تو سیاست کے سبھی دعویداروں کیلئے کیا یہ لازم نہیں کہ وہ عوام کی ان چھوٹی چھوٹی خواہشات اور ضروریات کی تکمیل کے حوالہ سے معاملات کا احترام کریں اور ان کی راہ میں کوئی چھوٹا بڑا پتھر حائل کرنے سے اجتناب کریں۔
کشمیر کو پھر سے امن، بھائی چارہ اور ترقیات کا گہوارہ بنانے کیلئے جہاں سیاست کے دعویداروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہیںملکی میڈیا باالخصوص الیکٹرانک میڈیا سے بھی یہ توقع رکھی جارہی ہے کہ وہ ایرے غیرے نتھو خیروںبشمول بالی ووڈ سے وابستہ چند مسخروں کو کشمیر ماہرین کے چوغے پہنانے سے گریز کرتے ہوئے انہیں اسٹیڈیوز میں بٹھا کر ان سے اناپ شناپ بکنے کی اجازت نہ دیں کیونکہ ان چینلوں نے ماضی قریب میںانہی ایرے غیروں کے ساتھ مل کر کشمیری عوام کو ملکی رائے عامہ کے روبرو ’عفریت‘ کے طور پیش کرکے کردارکشی کے تمام ریکارڈ توڑ رکھے ہیں ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عمر ایسا کیوں کررہے ہیں؟

Next Post

پرفارم کرکے ٹیم میں کم بیک کروں گا ، شاداب خان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
فٹنس مسائل شاداب کیلئے ڈرائونا خواب بن گئے

پرفارم کرکے ٹیم میں کم بیک کروں گا ، شاداب خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.