اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی پر لالو کے تبصروں کا عوام مناسب جواب دیں گے : بی جے پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-05
in قومی خبریں
A A
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپوزیشن کے انڈیا گٹھ بندھن کی ریلی میں راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر لالو پرساد کے ذریعہ وزیراعظم نریندر مودی کے خاندان کے سلسلے میں کئے گئے تبصروں پر سخت رد عمل ظاہر کیا اور کہا کہ عوام اچھی طرح سے سمجھتے ہیں کہ مسٹر مودی کے لئے پورا ملک ان کا کنبہ ہے اور آنے والے انتخابات میں عوام اس کا مناسب جواب ضرور دیں گے ۔
دریں اثنا، بی جے پی رہنماؤں نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر اپنے نام سے پہلے "مودی کا پریوار” شامل کیا۔ بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ، شہری ہوا بازی اور فولاد کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا، کامرس و صنعت کے وزیر پیوش گوئل وغیرہ نے اپنے ایکس ہینڈلز پر یہ تبدیلیاں کیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘‘بدعنوانی اور راج شاہی ذہنیت میں ڈوبے ہوئے لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ ملک کا ایک ایک فرد مودی کا پریوار ہے ۔’’
بی جے پی کے ترجمان اور ایم پی سدھانشو ترویدی نے پارٹی کے مرکزی دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا، "جیسے جیسے ملک انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے ، بے چین اور پریشان اپوزیشن کی محبت کی دکان سے ایک کے بعد ایک زہریلی چیزیں باہر نکل رہی ہیں۔انہوں نے پٹنہ ریلی میں آر جے ڈی لیڈر لالو پرساد کے بیان کوافسوسناک اور تکلیف دہ قراردیا۔
مسٹر ترویدی نے کہا کہ مسٹر مودی کے لئے ان کی فیملی ،پورا ملک ہے ۔ ہم دیوالی جیسے تہوار اپنے خاندانوں کے ساتھ مناتے ہیں، جب کہ 2014 کے بعد، وزیراعظم مودی ہر دیوالی کسی نہ کسی سرحدی چوکی پر فوج کے جوانوں کے ساتھ مناتے رہے ہیں۔ کئی دہائیوں پہلے انہوں نے اپنے اہل و عیال کو چھوڑ دیا تھا اور ملک کو اپنا کنبہ سمجھتے تھے ۔ لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ‘میرے پریوارجنو ‘ کہا تھا۔
بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے اسی فیملی جذبے کے ساتھ 2047 تک ملک کو ترقی یافتہ بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ کیا کسی اپوزیشن پارٹی یا گٹھ بندھن نے ہندوستان کی ترقی کا ہدف مقرر کیا ہے ؟ ان کے لیے ان کی فیملی ہی ان کا ملک ہے اور اپنی فیملی کی معیشت کو مضبوط کرنے کا مطلب ملک کو نمبر 1 بنانا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کسان تحریک: دہلی میں پرامن مظاہرے کی درخواست مسترد

Next Post

کمبوڈیا میں دو غیر ملکی اسمگلر گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس

کمبوڈیا میں دو غیر ملکی اسمگلر گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.