راملہ/
اسرائیلی فوجیوںکی مقبوضہ دریائے اُردن کے مغربی کنارے پر رونما ہونے والے واقعات میں 10 فلسطینی زخمی ہو گئے جن میں سے 7 اصلی گولیوں سے زخمی ہوئے ہیں۔
دریائے اردن کے مغربی کنارے کے راملہ اور بیرے شہروں کے داخلی مقامات میں یوم نقبہ کی 74 ویں سالانہ یاد کے موقع پر ہونے والے مظاہروں میں اسرائیلی فوجیوں نے مداخلت کی، تو فلسطینیوں نے پتھراو کے ساتھ اس کا جواب دیا۔
دوسری جانب فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی وفا کی خبر کے مطابق تل کریم میں فلسطین حضوری یونیورسٹی اور موضع ابو دیس میں القدس یونیورسٹی کے اطراف میں اس سے مشابہہ واقعات پیش آئے۔ بیسیوں طلبا آنسو گیس سے متاثر ہوئے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے 14 مئی 1948 کو مقبوضہ فلسطینی سر زمین پر اعلانِ آزادی کرنے اور فلسطینیوں کو جبری ہجرت کرانے کی یاد میں 15 مئی کو یوم نقبہ منایا جاتا ہے۔