منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

حکومت نے امبانی کے بیٹے کی شادی کے لیے ہوائی اڈے کی سطح کو تبدیل کیا: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-03
in قومی خبریں
A A
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی// کانگریس نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت اصول و ضوابط کو طاق پر رکھ کر سرمایہ داروں کو سہولیات فراہم کرتی ہے اور اس کی تازہ مثال صنعتکار کے بیٹے کی شادی کا موقع ہے جب حکومت نے جام نگر ایئرپورٹ کو بین الاقوامی درجہ دے دیا۔
کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جئے رام رمیش نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ جب ان کے سرمایہ دار دوستوں کی مدد کی بات آتی ہے تو مسٹر مودی کچھ بھی کرنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔ ارب پتی مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کے لیے جام نگر ایئرپورٹ کو 10 دن کے لیے بین الاقوامی ہوائی اڈہ قرار دے دیا گیا۔ ٹیکس دہندگان کے پیسے کو مسافر ٹرمینل کا سائز دوگنا کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تاکہ شادی میں آنے والے مہمانوں کو تکلیف نہ ہو۔ جام نگر ہوائی اڈہ پاکستان کی سرحد کے نزدیک ہے اور ملک کی سلامتی کے لیے حساس ہے ۔ اس کے باوجود شادی کی تقریب میں آنے والے مہمانوں کے پرائیویٹ جیٹ طیاروں کے لیے فضائیہ کے اس حساس ‘ٹیکنیکل ایریا’ کو استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
انہوں نے کہا، "مسٹر مودی نے اپنا پورا سیاسی کیرئیر اپنے ارب پتی دوستوں کی مدد کرنے میں صرف کیا ہے ۔ اس کی ایک حالیہ مثال یہ ہے کہ جب انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پرائیویٹ ہاتھوں میں جانے والے تمام چھ ہوائی اڈے اڈانی کے پاس جائیں۔ دونوں کمپنیوں کو ہندوستان کی ائیرلائن مارکٹ کے 90 فیصد پر قبضہ کرنے کی اجازت دی گئی اور کارپوریٹس کے 14.5 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے معاف کر دیے گئے ۔
کانگریس کے لیڈر نے کہا، "اس دوران ملک کے غریبوں کے گھر بلڈوزر راج کے دوران گرائے دیئے گئے اور کسانوں پر گولیاں چلائی گئیں۔ پاسپورٹ منسوخ کر دیے گئے ۔ ریلوے کے مسافروں، جن میں زیادہ تر غریب اور متوسط طبقے آتے ہیں، انہیں ٹکٹ کی قیمتوں میں 10 فیصد سالانہ اضافہ کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اے سی فرسٹ کلاس سیٹوں کے لیے ان کی سلیپر سیٹیں ہٹادی جاتی ہیں اور بزرگ شہریوں سے 3700 کروڑ روپے کی رعایتیں چھین لی گئی ہیں۔ ان کی ترجیحات واضح ہیں- سوٹ-بوٹ-لوٹ۔ جھوٹ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شاہ نے اربن کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کا افتتاح کیا

Next Post

منڈا آسام میں زرعی تحقیقی ادارے کا افتتاح کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
بی جے پی حکومت کے نو برسوں میں لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوا : میگوال

منڈا آسام میں زرعی تحقیقی ادارے کا افتتاح کریں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.