منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

وزارت دفاع نے 39125 کروڑ روپے کے پانچ معاہدوں پر دستخط کئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-02
in قومی خبریں
A A
پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کا فیصلہ 1971 میں ہی ہوجانا چاہیے تھا:راجناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی// وزارت دفاع نے دفاعی شعبے میں خود انحصاری اور میک ان انڈیا پہل کو فروغ دینے کے لیے جمعہ کو 39125 کروڑ روپے کے سرمائے کے حصول کے پانچ معاہدوں پر دستخط کیے ۔
ان معاہدوں پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور دفاعی سکریٹری گردھر ارمانے کی موجودگی میں دستخط کیے گئے ۔
پانچ معاہدوں میں میسرز ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے ساتھ مگ 29 طیاروں کے ایرو انجنوں کے لیے ایک معاہدہ، میسرز لارسن اینڈ ٹوبرو لمیٹڈ کے ساتھ کلوز ان ویپن سسٹم کے لیے اور برہموس میزائلوں اور ہندوستانی دفاعی افواج کے لیے جہازوں کے لیے دو معاہدے شامل ہیں۔ اس میں برہموس سسٹم کے لیے میسرز برہموس ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ دو معاہدے شامل ہیں۔
ان معاہدوں سے مستقبل میں مقامی صلاحیتوں کو تقویت ملے گی، زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور غیر ملکی سازوسامان بنانے والوں پر انحصار کم ہوگا۔
مگ 29 طیاروں کے لیے آر ڈی -33 ایرو انجن کے لیے میسرز ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ ( ایچ اے ایل ) کے ساتھ 5249 کروڑ روپے کا ٹھیکہ دئے جانے کا معاہدہ کیا گیا ہے ۔
کلوز اِن ویپن سسٹم کی خریداری کے لیے میسرز لارسن اینڈ ٹوبرو لمیٹڈ کے ساتھ 7,668.82 کروڑ روپے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ۔ سی آئی ڈبلیو ایس ملک میں منتخب مقامات پر ٹرمینل ایئر ڈیفنس فراہم کرے گا۔ یہ پروجیکٹ ہندوستانی ایرو اسپیس، دفاعی اور متعلقہ صنعتوں بشمول ایم ایس ایم ای ایس کی فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
میسرز لارسن اینڈ ٹوبرو لمیٹڈ کے ساتھ 5,700.13 کروڑ روپے کی لاگت سے ریڈار کی خریداری کے لیے ایک معاہدہ بھی کیا گیا ہے ۔ یہ چھوٹے ریڈار کراس سیکشن اہداف کا پتہ لگانے کے قابل جدید ترین سینسر کے انضمام کے ساتھ فضائیہ کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گا۔ اس سے مقامی ریڈار مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا کیونکہ یہ ہندوستان میں پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعہ تیار کردہ اپنی نوعیت کا پہلا ریڈار ہوگا۔
برہموس میزائلوں کی خریداری کے لیے میسرز برہموس ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ 19,518.65 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا گیا ہے ۔ ان میزائلوں کو بحریہ کی جنگی تنظیم اور تربیت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گوری لنکیش قتل کیس: ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست، ملزم کو سپریم کورٹ کا نوٹس

Next Post

غزہ میں اب تک 25 ہزار سے زائد خواتین اور بچے مارے جاچکے: امریکی وزیر دفاع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
نیٹو کے دفاع کیلئے پختہ عزم: امریکی وزیر دفاع

غزہ میں اب تک 25 ہزار سے زائد خواتین اور بچے مارے جاچکے: امریکی وزیر دفاع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.