منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اقوامِ متحدہ کی افغانستان میں سرعام پھانسیوں کی مذمت

سزائے موت کے خاتمے کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-01
in عالمی خبریں
A A
سلامتی کونسل کی اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے امریکی صحافی کے قتل کی مذمت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جنیوا///
اقوامِ متحدہ نے بدھ کے روز افغانستان میں حالیہ سرعام پھانسیوں کی مذمت کرتے ہوئے طالبان حکام پر زور دیا کہ وہ سزائے موت کا استعمال بند کریں۔
افغانستان کی طالبان حکومت نے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کے دستخط شدہ موت کے پروانے پر گذشتہ ہفتے تین مجرموں کو سرِعام پھانسی دے دی تھی۔
تینوں افراد کو ایک بڑے ہجوم کے سامنے متعدد گولیاں ماری گئیں جس میں ان کے مقتولین کے اہلِ خانہ بھی شامل تھے۔
اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان جیریمی لارنس نے ایک بیان میں کہا کہ "گذشتہ ہفتے افغانستان میں کھیلوں کے اسٹیڈیم میں تین افراد کو سر عام سزائے موت دیئے جانے سے ہم دہشت زدہ ہیں۔”بیان میں مزید کہا گیا، "سرِعام سزائے موت ظالمانہ، غیر انسانی یا ذلت آمیز سلوک یا سزا کی ایک شکل ہے۔”
اس طرح کی پھانسیاں فطرت میں بھی ظالمانہ ہیں اور شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کے تحت محفوظ زندگی کے حق کے منافی ہیں جس کا افغانستان ایک ریاستی فریق ہے۔”واحد مغربی جمہوریت امریکہ جو اب بھی سزائے موت پر عمل پیرا ہے، نے بھی سرعام پھانسیوں کی مذمت کی۔
محکمۂ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے منگل کو کہا، "یہ اس بربریت کی ایک اور علامت ہے جو افغان حکومت اپنے لوگوں کے ساتھ روا رکھتی ہے۔”1996 سے 2001 تک طالبان کے پہلے دورِ حکومت میں سرِعام موت کی سزائیں عام تھیں۔
اگست 2021 میں اقتدار میں ان کی واپسی کے بعد سے ان کی حکومت کے اسلام کے سخت نظریئے کے مطابق مٹھی بھر پھانسیاں دی گئی ہیں۔
جسمانی سزا — بنیادی طور پر کوڑے — البتہ عام رہی ہے اور چوری، زنا اور شراب نوشی سمیت جرائم کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔اقوامِ متحدہ کے بیان میں حکام پر زور دیا گیا ہے کہ "کسی بھی مزید ایسی سزا کو فوراً معطل کریں اور سزائے موت کے استعمال کو مکمل طور پر روکنے کے لیے تیزی سے عمل کریں۔
اس میں مزید کہا گیا، "جسمانی سزا بھی ختم ہونی چاہیے۔”ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گذشتہ ہفتے طالبان حکومت کی سزائے موت کی پالیسی کو انسانی وقار کی سنگین خلاف ورزی” قرار دیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سعودی عرب غزہ میں جنگ بندی پر اسرائیل کوتسلیم کرنے پرتیار ہے، امریکی صدر

Next Post

ایتھوپیا: سڑک حادثات میں چھ ماہ کے دوران 1358 افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں
عالمی خبریں

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

2026-08-31
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عالمی خبریں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

2026-08-31
ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں
عالمی خبریں

ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں

2026-08-31
ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید
عالمی خبریں

ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید

2026-08-31
عالمی خبریں

جے ڈی وینس کی فیملی کے اچانک سفری مطالبات پر خفیہ سروس کے اہلکار نالاں

2026-08-31
عالمی خبریں

لبنانی صدر جوزف عون امریکہ کے دورے پر روانہ

2026-08-31
عالمی خبریں

آخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی

2026-08-31
عالمی خبریں

اسرائیل کا فلسطینیوں کے خلاف ’کرمسن تھریڈ‘ نامی نیا منصوبہ

2026-08-31
Next Post
اودھم پور سڑک حادثے میںتین مسافر از جان

ایتھوپیا: سڑک حادثات میں چھ ماہ کے دوران 1358 افراد ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.