جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

کشمیر، بجلی صارفین کے ساتھ زیادتی 

ایمنسٹی سکیم میں مزید ایک سال کی توسیع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-28
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امر ناتھ یاترا :سرکاری انتظامات اور مقامی مسلمانوں کے تعاون کا امتزاج

پی اے سی: کیا کشمیر میں اب بھی جذباتی نعروں کی گنجائش ہے ؟

پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کشمیر کی طرف سے آئے روز جاری احکامات اور اُٹھائے جارہے اقدامات انداز بیان، لہجہ، اپروچ اور عمل آوری کے حوالہ سے نہ صرف تحکمانہ محسوس ہورہے ہیں بلکہ کسی کسی وقت پر شدت سے یہ احساس بھی دامن گیر ہوجاتا ہے کہ جیسے یہ نسلی اور علاقائی تعصبیت سے بھی عبارت ہیں۔
تازہ ترین حکم نامہ میں ایک ڈویژن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ فیس کی عدم ادائیگی کی صورت میں ۲۴؍ سو بجلی صارفین کی ترسیلی لائنیں کاٹ دی جائیگی جبکہ سردی کے ان یخ بستہ اور ٹھٹھرتے ایام کے دوران کریک ڈائون کا راستہ اختیار کرکے کچھ اس طرح کا سا تاثر بیروں کشمیر رائے عامہ کی صفوں میں اُبھرتا رہا کہ یہ کریک ڈائون بجلی صارفین کی آڑ میں دہشت گردوں کے حامیوں اور ان سے وابستہ ایکو سسٹم کے خلاف کیاجارہا ہے ۔ صارفین کے گھروں کے اندر گھس کر چھاپہ ماری کرکے جدید الیکٹرانک آلات ضبط کرکے انہیں تلف کردیاگیا۔
بے شک کچھ قوانین ہیں، کچھ ضوابط ہیں اور کچھ لوازمات ہیں جن کی تابعداری اور احترام سروسز (خدمات) سے مستفید ہونے والے (بجلی صارفین ) کیلئے بے حد لازمی ہے لیکن اس تعلق سے جواپروچ اور راستے اختیار کئے جارہے ہیں وہ غیر شائستہ ، آمریت سے عبارت اور ناروا ہیں۔ آپ بجلی کا استعمال کریں تو فیس کی صورت میں ادائیگی آپ کیلئے لازم بھی ہیں اور فرض بھی ہے۔ خاص کر اس صورت میں کہ جب بجلی کی اپنی (ریاستی) پیداوار اب روزبروز گھٹتی جارہی ہو اور خریداری کیلئے بیرون ہاتھ دامن دست دراز کرنا پڑرہاہو۔
پی ڈی ڈی کشمیرکے نظم ونسق پر معمور آفیسران کوئی آسمانی مخلوق نہیں ہیں، ان کا تعلق اسی زمین اور اسی معاشرے سے ہے، انہیں اچھی طرح سے معلوم ہے کہ بجلی کی پیداوار، اس کا استعمال، فیس کی ادائیگی کے تعلق سے معاملات اور دوسرے اہم کارن کیا ہیں، لیکن ان امورات پر آنکھیں بند کرکے وہ جس انداز اور طرز کا راستہ اختیار کرکے بظاہر یہ تاثر دے رہے ہیں کہ وہ فرائض انجام دے رہے ہیں اس حوالہ سے ان کا اپروچ شتر مرغ سے بھی ابتر ہے ۔ یہی وہ افسوسناک امر ہے جس کا سامنا کشمیر میں بجلی صارفین کو ہے۔
کشمیر ایک وسیع اور عریض کا مجمعہ ہے، یہ شہر سرینگر اور اس کے کچھ ایک مضافات جہاں حالیہ برسوں میں کچھ پوش کالونیاں معرض وجود میں آتی رہی ہیں کا نہ نام ہے نہ ان تک محدود ہے لیکن محکمہ بجلی کشمیرکی تمام تر ترجیح کا محور اور مرکز یہی چند پوش کالونیاں تو اتر کے ساتھ رہی ہیں۔ پہلے سویلین حکومت کے دوران ڈیجیٹل میٹر نصب کئے گئے، اگلے ہی چند سالوں کے دوران ان نصف شدہ میٹروں کو غیر فعال یا ناکارہ قرار دے کر ایک نیا اور جدید طرز ساخت کے میٹر نصب کئے جاتے رہے ، یہ بھی ناکام قرار دیئے گئے  اور اب سمارٹ میٹروں کی بہار ہے۔ میٹروں کی یہ تنصیبات عوامی حلقوں میںاُبھرتے رہے عمومی تاثرات کے حوالہ سے یہ ملٹی کروڑ سکینڈل کا معاملہ ہے۔
میٹروں کی تنصیب کے تعلق سے یہ ایک پہلو ہے۔ دوسرا پہلو یہ ہے کہ پوش کالونیوں کوہی کیوں مخصوص طور سے بار بار نشانہ بنایا جاتا رہا؟ اس مدت کے دوران نہ صرف ۹۰ فیصد شہری اور تقریباً۹۵؍ فیصد دیہی آبادی کو میٹروں کی تنصیبات کے دائرے میںنہیں لایاگیا کیوں؟ اگر یکسانیت کے ساتھ بلکہ ایک منظم طریقہ کار کے تحت ہر محکمہ اور ہر بلاک میںمیٹر نصب کئے گئے ہوتے تو آج محکمہ کو اپنی نالائقی اور حماقتوں کو چھپانے کیلئے ڈنڈوں کا سہارا نہیں لینا پڑتا اور نہ بجلی صارفین کو یہ دھمکی دینے کی ضرورت پڑتی کہ ان کے خلاف کرمنل کیس رجسٹر کئے جائیںگے۔
اس ساری صورتحال کا کیا محکمہ پی ڈی ڈی خود ذمہ دار نہیں؟اگر کسی علاقہ یا بستی میں ہکنگ ہورہی ہے تو کیا اُس کا ذمہ دار خودمحکمہ کے ہاتھ نہیں؟ اس تعلق سے کئی اور بھی سوالات ہیں جن سے گریز کررہے ہیں۔ بہرحال اعلیٰ سطح پر محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل فائنانس نے بجلی فیس کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے مروجہ ایمنسٹی سکیم کی ایک سال کیلئے توسیع کردی ہے۔ اس سکیم کا نفاذ اب ۳۱؍ مارچ ۲۰۲۵ء تک ہے اور اس کا اطلاق تمام بجلی (بقایا دار) صارفین کیلئے ہے۔ اس توسیعی سکیم کی رئو سے ان تمام صارفین کی ترسیلی لائن کاٹ دی جائیگی جو بقایا رقم ادانہیں کریں گے۔ کشمیر اور جموں دونوں ڈویژنوں کے منتظمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ترسیلی نقصانات پر قابو پانے کے اقدامات کوبھی یقینی بنائیں۔
اس حوالہ سے یہ امر قابل ذکرہے کہ کشمیرمیں ترسیلی نقصانات ۶۰؍فیصد جبکہ جموںمیں ۴۰؍فیصد ہے جو قومی شرح کے ترسیلی نقصانات کے موازنہ میں بہت زیادہ ہے۔ ان اقدامات سے قطع نظر کشمیر کا محکمہ بجلی کشمیر کے بجلی صارفین کو اب کی بار حد سے زیادہ باعث تکلیف اور ازیت رسانی کا کردار اداکرنے کا بھی مرتکب سمجھا جارہا ہے۔ بجلی کی آنکھ مچولی تو معمول ہے البتہ خود اس کا مرتب کردہ کٹوتی شیڈول اس کے اپنے ہاتھوں عمل آوری کے تعلق سے شرمندہ ہے چاہئے معاملہ میٹر والے علاقوں میں بڑے طمطراق کے ساتھ ایک گھنٹہ تو کیا ایک منٹ تک کیلئے بھی بجلی غائب نہیں ہوگی کے اعلیٰ سطح پر کئے جاتے رہے اعلانات کے حشر سے ہے یا غیر میٹر والے علاقوں میں بجلی کی عدم  ترسیل سے ہے۔ ابھی آئی نہیں کہ جاتی نظرآرہی ہے۔
کشمیر کے طول وارض میںیہ احساس شدت سے اُبھررہا ہے کہ کشمیرکے ساتھ بجلی کی سپلائی کے معاملے پر سنگین نوعیت کا امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے جس امتیازی سلوک میںاب کی بار شدت ہی دیکھی گئی لیکن جموں جہاں ۴۰؍ فیصد ترسیلی نقصانات کا سامنا ہے اور جہاں اکثر علاقوں میں ابھی بجلی میٹر بھی نصب نہیں ہیں کے صارفین کے ساتھ کشمیر ی صارفین ایسے سلوک کا سامناہے ، جواب نفی میں ہے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سات سو جھوٹ بھی معاف!

Next Post

وزیر اعظم مودی نے کرکٹر محمد شامی کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات پیش کیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

امر ناتھ یاترا :سرکاری انتظامات اور مقامی مسلمانوں کے تعاون کا امتزاج

2025-07-03
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

پی اے سی: کیا کشمیر میں اب بھی جذباتی نعروں کی گنجائش ہے ؟

2025-07-02
اداریہ

ٹریفک حادثات، قیمتی جانوں کا اتلاف…ذمہ دار کون؟

2025-07-02
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

ٹریفک حادثات، قیمتی جانوں کا اتلاف…ذمہ دار کون؟

2025-07-01
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

پہلگام میں جنسی زیادتی کا واقعہ:ہم کہاں جا رہے ہیں؟

2025-06-30
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

جموں کشمیر :کانگریس کے قول و فعل میں تضاد؟

2025-06-29
اداریہ

سیاحوں کی واپسی خوش آئند‘ لیکن ان کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے

2025-06-28
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

سیاحوں کی واپسی خوش آئند‘ لیکن ان کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے

2025-06-26
Next Post
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی

وزیر اعظم مودی نے کرکٹر محمد شامی کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات پیش کیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.